ETV Bharat / state

پنڈت نہرو کے یوم پیدائش پر یوم اطفال - ملک کے پہلے وزیراعظم پنڈت جواہر لال نہرو

ہر سال 14 نومبر کو چلڈرنس ڈے یعنی یوم اطفال منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر مختلف تقاریب منعقد کی جاتی ہیں اور بچوں کو ملک کے پہلے وزیراعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی شخصیت سے واقف کرایا جاتا ہے۔Children's Day on Pandit Jawahir Lal Nehru anniversary

Children's Day Celebration
Children's Day Celebration
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 14, 2023, 7:33 AM IST

Updated : Nov 14, 2023, 12:15 PM IST

حیدرآباد: ملک بھر میں ہر سال چلڈرنس ڈے یعنی یوم اطفال ہندوستان کے پہلے وزیراعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی یوم پدائش کے موقع پر منایا جاتا ہے۔ یوم اطفال کے موقع پر ایسی تقاریب منعقد کی جاتی ہیں جس میں بچوں کی تعلیم و تربیت اور ان کے حقوق و صحت سے متعلق باتیں بیان کی جاتی ہیں اور بچوں کو ملک کے پہلے وزیراعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی شخصیت سے واقف کرایا جاتا ہے۔

جواہر لال نہرو کی پیدائش 14 نومبر 1889 کو ہوئی تھی۔ انہیں بچوں سے بے حد پیار تھا، بچے انہیں پیار سے چاچا نہرو کے نام سے پکارتے تھے۔ اسی لیے حکومت ہند کی جانب سے سنہ 1957 سے اس دن کو یوم اطفال کے طور پر منایا جانے لگا۔ یہ ہندوستان کا قومی تہوار ہے۔ جس میں بچوں سے متعلق تقاریب منعقد کی جاتی ہیں کیوں کہ آج بھی ہزاروں بچے تعلیم و تربیت اور بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔

  • نہرو ایوارڈ

حکومت کی جانب سے ہر سال 14 نومبر کو قومی سطح پر بہتر کارکردگی کرنے والے بچوں کو 'نہرو ایوارڈ' دیے جاتے ہیں، جنہوں نے قومی سطح پر اپنی بہادری کا شاندار مظاہرہ کیا ہو۔ کہا جاتا ہے کہ آج کے بچے کل کے بڑے ہوتے ہیں، اسی لیے بچپن میں ہی بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت کی وجہ سے وہ ملک و قوم کی کامیابی کا باعث بنتے ہیں۔ یہی بچے مستقبل میں قوم کے معمار بنتے ہیں، اگر ان کی صحیح تربیت و تعلیم دی جائے تو وہ ملکوں کی قیادت کے اہل بنتے ہیں۔

  • بچوں کے حقوق کیا ہیں؟

بچوں کے حقوق میں بچوں کی دیکھ بھال، تعلیم وتربیت، بچوں کے درمیان مساوات اور یکجہتی کو فروغ دینا شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بہتر تعلیم کا حصول، صحت سے متعلق وسائل تک رسائی، قانونی مدد اور معاشرتی برابری بچوں کے حقوق میں شامل ہیں۔

  • بھارت میں بچوں کا تناسب

ہندوستان میں ایک تہائی سے زیادہ آبادی بچوں پر مشتمل ہے۔ لیکن مجموعی اعتبار سے اور حکومتی سطح پر ان کے مفادات کو کبھی بھی ترجیح نہیں دی گئی اور ہر دن ان کے حقوق پامال ہوتے رہے ہیں۔

  • یوم اطفال کے لئے جواہر لال نہرو ہی کیوں؟

پنڈت جواہر لال نہرو صرف سیاست کی حد تک ہی محدود نہیں تھے بلکہ وہ ماڈرن ہندوستان کے معمار، بچوں کے مستقبل کے بارے میں فکر رکھنے والے، انگریزی زبان کے معروف مصنف اور رائٹر بھی تھے جن کی کتابوں نے نوجوانوں اور بالخصوص مستقبل میں کچھ کر گذرنے کی چاہ رکھنے والوں کے لئے نہ مٹنے والے نشان چھوڑے ہیں۔ ان کی کتابوں میں 'دی ڈسکوری آف انڈیا'، 'گلمپز آف ورلڈ ہسٹری' اور اپنی سوانح عمری 'ٹوورڈ فریڈم' قابل ذکر ہیں۔ پندت نہرو نے مستقبل کے ہندوستان کی تعمیر کے لیے ایک مکمل کورس ترتیب دیا اور اس کی اہمیت پر زور دیا۔

  • جواہر لال نہرو کے بچوں سے متعلق چند مشہور اقتباسات
  • بچے باغ کی کلیوں کی طرح ہوتے ہیں اور ان کی تربیت وپرورش احتیاط اور پیار سے کی جانی چاہیے، کیونکہ وہ قوم کا مستقبل اور آنے والے کل کے شہری ہیں۔
  • ہم ایک حیرت انگیز دنیا میں رہتے ہیں جو خوبصورت، دلکش اور مہم جوئی سے بھری ہوئی ہے۔ مہم جوئی کی کوئی انتہا نہیں ہے اگر ہم انہیں کھلی آنکھوں سے تلاش کریں۔
  • یونیورسٹی کا مطلب ہیومن ازم، رواداری، وجہ، خیالات کی مہم جوئی اور سچائی کی تلاش ہے۔
  • کامیابی اکثر ان لوگوں کو ملتی ہے جو محنت وجدوجہد کرنے کی ہمت کرتے ہیں۔ یہ شاذ و نادر ہی بزدلوں کو ملتی ہے، جو کبھی نتائج سے ڈرتے ہیں۔
  • وقت، گزرنے والے سالوں سے نہیں گنا جاتا ہے، وقت کو ان چیزوں سے گنا جاتا ہے جو آپ کرتے ہیں یا حاصل کرتے ہیں۔
  • ایک عظیم مقصد میں وفادار اور موثر کام بالآخر پھل دیتا ہی ہے اگرچہ اسے فوری طور پر تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔

مزید پڑھیں: یوم اطفال کے موقع پر طلبا میں خوشی کا ماحول

Last Updated : Nov 14, 2023, 12:15 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.