ETV Bharat / state

دہلی کے حالات کا ذمہ دار کون ہے؟

دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر ظفرالاسلام خان کا کہنا ہے کہ 'شمال مشرقی دہلی میں گذشتہ 2 روز سے جو حالات بنے ہوئے ہیں، ان کے پیچھے وزیر داخلہ کا ہاتھ ہے۔'

author img

By

Published : Feb 26, 2020, 12:01 AM IST

Updated : Mar 2, 2020, 2:33 PM IST

'دہلی کے حالات کا ذمہ دار کپل مشرا'
'دہلی کے حالات کا ذمہ دار کپل مشرا'

گزشتہ دو روز سے شمال مشرقی دہلی کے موجپور، کراول نگر، سیلم پور، بابر پور، گونڈا، مصطفیٰ آباد، گوکل پوری، جعفرآباد اور اشوک نگر وغیرہ علاقوں میں مسلسل تشدد کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔

اب تک 13 افراد کے ہلاک اور 135 سے زائد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی جا چکی ہے جس میں 70 سے زائد بندوق کی گولی سے زخمی ہوئے ہیں۔

'دہلی کے حالات کا ذمہ دار کپل مشرا'

اس صورت حال کو دیکھتے ہوئے دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر ظفرالاسلام خان نے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل کو خط لکھ کر اقلیتی فرقہ کے تحفظ سے متعلق درخواست کی ہے۔

اس دوران دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر ظفرالاسلام خان نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'شمال مشرقی دہلی میں آتشزدگی اور لوٹ مار کے واقعات کے پیچھے کپل مشرا ہیں اور یہ سب کچھ بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ کے اشارے پر کیا جا رہا ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 2:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.