مرکزی حکومت نے اگلے پانچ برسوں میں ایس سی طلباء کے لئے پوسٹ میٹرک اسکالرشپ کے لئے 59 ہزار کروڑ روپے کی منظوری دی ہے، جس سے تقریباً چار کروڑ طلباء کو فائدہ ہوگا اور ان کی زندگی میں تبدیلی آئے گی۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت میں بدھ کے روز مرکزی کابینہ کی اقتصادی امور کمیٹی کے اجلاس میں اس تجویز کو منظور کیا گیا۔
اجلاس کے بعد وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاوڈیکر نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ کل رقم 59048 ہزار کروڑ روپے ہوگی اور اس سے ایس سی زمرے کے طلباء کو اعلی تعلیم حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ اس میں مرکزی حکومت کا حصہ 35 ہزار 534 کروڑ روپے ہوگا اور بقیہ ریاستی حکومتیں اس کو برداشت کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں: 'بالغ افراد کو شادی اور مذہب تبدیل کرنے کی پوری آزادی ہے'
انہوں نے بتایا کہ اس رقم کی فراہمی 2021-22 سے شروع ہوگی اور طلباء کو ان کے بینک کھاتوں میں رقم دی جائے گی۔