کوویڈ-19 کے بڑھتے انفیکشن کی وجہ سے ملک بھر میں مارچ میں ہی لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا تھا۔ جس کی وجہ سے سی بی ایس ای بورڈ کے امتحانات متاثر ہوئے تھے۔ وہیں اب سی بی ایس ای کے ذریعہ امتحانات کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
امتحانات کی تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد طلباء نے تیاری شروع کردی ہے۔ اسکول بند ہونے کی وجہ سے طلبا سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے امتحانات کی تیاری کرنے پر مجبور ہیں۔
سی بی ایس ای نے بارہویں کلاس کے ملتوی امتحانات کے لئے ڈیٹ شیٹ بھی جاری کردی ہے۔
بارہویں کے امتحان کی تیاری کرنے والے طالب علم تشار کوشک نے بتایا کہ 'جب ڈیٹ شیٹ آئی تو کچھ سکون ملا۔ کیونکہ امتحانات کو لے کر الجھن کم از کم ختم ہوا۔'
اسی کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ 'امتحان کی تیاری پہلے کی تھی، لیکن اب اتنا لمبا گیپ ملنے کے بعد پڑھائی کا فلو ٹوٹ گیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس دوران اسکول کی طرف سے کوئی مدد نہیں مل رہی ہے۔
ایسی صورتحال میں طلباء صرف سوشل میڈیا اور اپنے نوٹس کے ذریعہ ہی تیاری کر پا رہے ہیں۔