دہلی: جانچ ایجنسی نے پیر کو ایک بیان میں منیش سسودیا کے بیان کی تردید کی۔ سی بی آئی نے دہلی ایکسائز پالیسی سے متعلق کیس آر سی نمبر 53/2022 میں ایف آئی آر میں نامزد ملزموں میں سے ایک منیش سسودیا کے ذریعہ منعقدہ پریس کانفرنس میں کیے گئے اس دعوے کو واضح طور پر مسترد کر دیا ہے کہ سی بی آئی میں نائب قانونی مشیر جتیندر کمارنے اس لیے خودکشی کرلی کیونکہ ان پر دباؤ ڈالاگیا کہ ان کے (منیش سسودیا) کے خلاف ایک مضبوط جھوٹا معاملہ بناؤ۔ CBI Rejects Manish Sisodia Claim
سی بی آئی نے سسودیا کے اس بیان کی سختی سے تردید کی۔ یہ واضح کیا جاتا ہے کہ افسر مرحوم جتیندر کمار کسی بھی طرح سے اس معاملے کی تحقیقات سے منسلک نہیں تھے۔ سی بی آئی نے دعویٰ کیا کہ وہ پراسیکیوشن کے انچارج نائب قانونی مشیر تھے۔ وہ انچارج قانونی مشیر کے طور پرہی ان پراسیکیوٹرز کی نگرانی کر رہے تھے جن کی دہلی میں پہلے سے ہی چارج شیٹ داخل کئے گئے مقدمات پرسماعت جاری تھی۔
سی بی آئی نے دعویٰ کیا کہ اس کے علاوہ جتیندر کمار کی موت کی تحقیقات کرنے والی دہلی پولیس کے مطابق، افسر نے اپنے خودکشی نوٹ میں اپنی موت کے لیے کسی کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا ہے۔
سی بی آئی نے کہا ہے کہ ایکسائز پالیسی معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ ایسے میں کسی بھی ملزم کو کلین چٹ نہیں دی گئی۔ CBI Refutes Claim by Sisodia
اس میں کہا گیا ہے کہ عآپ رہنما سسودیا کا شرارتی اور گمراہ کن بیان دہلی ایکسائز پالیسی کیس میں جاری تحقیقات سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے اور افسر کی موت کے معاملے میں تحقیقاتی کارروائی میں مداخلت کے مترادف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: CBI Checks Manish Sisodia's Bank Locker سی بی آئی نے منیش سسودیا کے بینک لاکر کی جانچ کی