ETV Bharat / state

پرانی دہلی میں 5 منزلہ عمارت زمین دوز - delhi urdu news

دارالحکومت دہلی کے ترکمان گیٹ کے علاقے میں پانچ منزلہ عمارت منہدم ہو گئی، قریب کے مکانات اور دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

پرانی دہلی میں 5 منزلہ عمارت زمین دوز
پرانی دہلی میں 5 منزلہ عمارت زمین دوز
author img

By

Published : Jan 31, 2021, 4:43 PM IST

پرانی دہلی کے کوچہ میر ہاشم کے قریب تعمیر شدہ ایک پانچ منزلہ عمارت جو ترکمان گیٹ کے چاندنی محل پولیس اسٹیشن کے ماتحت آتی ہے، آج صبح 11 بجے گر گئی ، حادثہ کے وقت عمارت میں کوئی موجود نہیں تھا۔ مقامی لوگوں کے مطابق ، زیر تعمیر عمارت کے نچلے حصے میں آگ لگی تھی۔ بلڈر کو عمارت کے بارے میں خبردار کیا گیا تھا، لیکن کوئی توجہ نہیں دی۔

پرانی دہلی میں 5 منزلہ عمارت زمین دوز
حادثہ سے قبل مقامی دکانداروں نے عمارت کی دیواروں میں ہلچل محسوس کی، جس کے بعد فوری طور پر دکانیں بند کردی گئیں۔مقامی لوگوں کی چوکسی کی وجہ سے اس حادثہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا ہے لیکن آس پاس کی دکانوں اور مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔قابل ذکر ہے کہ یہ عمارت جہاں تعمیر ہو رہی تھی وہ ایک بھیڑ بھاڑ والا علاقہ ہے جہاں لوگ ہر وقت گزرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔یہاں سے ایک راستہ جامع مسجد کی طرف جاتا ہے اور دوسرا راستہ ترکمان گیٹ کی طرف جاتا ہے ۔اگر مقامی لوگوں نے چوکسی کا مظاہرہ نہیں کیا ہوتا تو وہاں سے گزرنے والے لوگ اس حادثے کی زد میں آسکتے تھے ۔حادثہ کے بعد دہلی پولیس نے عام لوگوں کے لیے قریبی سڑکیں بند کردی ہیں اور ملبہ اٹھانے کا کام شروع کردیا ہے ، مزید کسی واقعے کی روک تھام کے لئے جائے وقوع پر پولیس تعینات کر کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کسان تحریک میں پھر سے خواتین نے محاذ سنبھالا

اب دیکھنا یہ ہوگا کہ کیا پولیس کس دفعہ کے تحت اس عمارت کے مالک اور بلڈر کے خلاف مقدمہ درج کرتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.