ETV Bharat / state

رکن اسمبلی کر رہے ہیں پانی کی کالابازاری - بی جے پی رہنما نے جل بورڈ کے خلاف مظاہرہ کرنے کی بات کہی ہے

بی جے پی کے رہنما اور سابق رکن اسمبلی ڈاکٹر وجے جولی نے دیولی سے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی پرکاش جاروال پر پانی کی کالابازاری کا الزام عائد کرتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کیا ہے۔

رکن اسمبلی کر رہے ہیں پانی کی کالابازاری

author img

By

Published : May 8, 2020, 10:24 PM IST

نئی دہلی: بی جے پی کے رہنما اور سابق رکن اسمبلی ڈاکٹر وجے جولی نے دیولی سے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی پرکاش جاروال پر پانی کی کالابازاری کا الزام عائد کرتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کیا ہے. اس ویڈیو میں انہوں نے دیولی اسمبلی میں پانی کی ہو رہی کالا بازاری کے مسئلے کو اٹھایا ہے، اور وقت پر لوگوں کو پانی دستیاب نہیں کروایا گیا تو جل بورڈ کے خلاف مظاہرہ کرنے کی بات کہی ہے.

وہیں ڈاکٹر وجے جولی نے ویڈیو میں کہا ہے کہ 'دیولی رکن اسمبلی پرکاش جاروال دوبارہ دہلی جل بورڈ تنازعہ میں ملوث پائے گئے ہیں.رکن اسمبلی اپنے حلقے کے تحت آنے والے درگا وہار رہائشی بستی میں دہلی جل بورڈ کی طرف سے لگائے گئے نئے پانی کے ٹيوب ویل اسٹارٹ کرنے میں رکن اسمبلی اور ان کے حامیوں نے عوام سے پیسوں کی وصولی کی ہے.

جولی نے کہا کہ 'اس سے پہلے دیولی اسمبلی کے رہائشی ڈاکٹر راجندر سنگھ نے اسی رکن اسمبلی کی بدعنوانی اور دباؤ کے چلتے خود کشی کر لی تھی۔ اور مرنے سے پہلے اپنے تحریری بیان میں دیولی رکن اسمبلی پرکاش جاروال پر سنگین الزام عائد کئے تھے.

جولی نے کہا کہ جب ملک اور دہلی کے عوام، کورونا جیسی بحران سے دوچار ہے تب عام پارٹی کے رکن اسمبلی اور مقامی کارکنان کی جانب سے پانی کے لئے پیسے کی وصولی کی جا رہے ہے، جو شرمناک ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.