ETV Bharat / state

روی داس مندر معاملے میں بی جے پی نے سپریم کورٹ کے حکم کا خیرمقدم کیا - کانگریس نے فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلانے کی کوشش کا الزام لگایا

بی جے پی نے جنوبی دلی کے تغلق آباد میں سنت روی داس مندر کے تعمیر نو کے سپریم کورٹ کے حکم کا خیر مقدم کیا ہے اور اس معاملے میں کانگریس اور عام آدمی پارٹی (آپ) پر فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلانے کی کوشش کا الزام لگایا ہے۔

روی داس مندر معاملے میں بی جے پی نے سپریم کورٹ کے حکم کا خیرمقدم کیا
author img

By

Published : Oct 23, 2019, 11:26 PM IST

بی جے پی کے جنرل سکریٹری بھوپندر یادو نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں یہ بھی کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی سنت روی داس سے عقیدت رکھتے ہیں اور ان کے کروڑوں ماننے والوں کے جذبات کی قدر کرتے ہوئے حکومت کی پہل پر ہی اٹارنی جنرل کی صدارت میں کمیٹی بنائی گئی جس کی سفارشات کے مطابق ہی عدالت نے مندر کی تعمیر نو کی اجازت دی ہے۔

مسٹر یادو نے کہا کہ بی جے پی دو دن قبل آئے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتی ہے۔

پندرہویں صدی کے سنت روی داس کی زندگی سماج سے چھوت چھات کے خلاف معاشرتی ہم آہنگی کے لئے وقف تھی۔ ان کے ماننے والے ان کے نظریات کی تشہیر کرتے ہوئے سماجی تخلیق کے کام کرتے رہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے کا افسوسناک پہلو یہ ہے کہ کانگریس اور عام آدمی پارٹی نے اس موضوع کو سیاسی بنایا اور نامعقول بیانوں سے لوگوں کے جذبات بھڑکانے کی کوشش کی۔ ذمہ دار سیاسی پارٹی ہونے کے ناطے انہیں سیاسی سماجی نفرت کو کم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے تھی لیکن ایسا کرنے کے بجائے انہیں اسے ہوا دی۔

واضح رہے کہ اگلے برس فروری تک دلی اسمبلی کے انتخابات ہونے ہیں اور دلی میں تقریباً 16 فیصد ووٹ درج فہرست ذات کے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.