ETV Bharat / state

بایو ڈی۔ کمپوزر پرالی کا بہتر حل ہے: کیجریوال

کیجریوال نے آج نامہ نگاروں سے کہا کہ دہلی حکومت کی طرف سے پرالی کے حل کے لے دی گئی بایو ڈی کمپوزر چھڑکاؤ تکنیک کی مرکزی حکومت کی ایجنسی ویپ کاس نے بھی پسند کیا ہے۔ ویپ کاس کو بایو ڈی۔کمپوزر کے اثرات پر تحقیق کرنے کی ذمہ داری دی گئی تھی۔

author img

By

Published : Sep 13, 2021, 10:48 PM IST

دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ ویپ کاس کی رپورٹ میں صاف صاف لکھا ہے کہ پرالی کا بایوڈی۔ کمپوزر حل ہے اور اس کے استعمال سے کسان بھی بہت خوش ہیں۔

کیجریوال نے آج نامہ نگاروں سے کہا کہ دہلی حکومت کی طرف سے پرالی کے حل کے لے دی گئی بایو ڈی کمپوزر چھڑکاؤ تکنیک کی مرکزی حکومت کی ایجنسی ویپ کاس نے بھی پسند کیا ہے۔ ویپ کاس کو بایو ڈی۔کمپوزر کے اثرات پر تحقیق کرنے کی ذمہ داری دی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ویپ کاس کی رپورٹ میں صاف طور پر لکھا ہے کہ پرالی کا بایو ڈی۔کمپوزر حل ہے اور اس کے استعمال سے کسان بھی بہت خوش ہیں۔ ویپ کاس نے چار اضلاع کے 15 گاؤں میں جاکر 79 کسانوں سے بات چیت کی۔ 90 فیصد کسانوں نے اعترا ف کیا کہ بایو ڈی۔ کمپوزر سے 15-20 دنوں میں پرالی گل گئی۔ مٹی میں آرگنک کاربن کی مقدار 42 اور نائٹروجن کی مقدار 24 فیصد بڑھ گئی۔ اسی طرح بیکٹیریا سات گنا، گیہوں کے انکور میں 17-20 فیصد اور پیداوار میں آٹھ فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر تمام ریاستی حکومتیں بایوڈی۔کمپوزر کا استعمال کریں تو دہلی کی طرح وہاں کے کسان بھی بہت خوش ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے اپیل کی ہے کہ تمام ریاستی حکومتوں کو کسانوں کے کھیتوں میں بایوڈی۔کمپوزر کا چھڑکاو مفت میں کرانے کی ہدایت دیں۔

یہ بھی پڑھیں: پیگاسس جاسوسی: سپریم کورٹ نے عبوری حکم محفوظ رکھا

انہوں نے کہاکہ وہ جلد ہی رپورٹ کے ساتھ ماحولیا ت کے مرکزی وزیر سے ملاقا ت کریں گے اور ان سے ذاتی طورپر اس معاملہ میں دخل دینے کی گزارش کریں گے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.