ایک ہی دن میں مجموعی طور پر 16 پازیٹیو رپورٹ ملی ہیں جس سے ضلع میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 80 ہوگئی ہے۔ کورونا کے بڑھتے ہوئے اثرات گوتم بدھ نگر کے شہر نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا کو تیزی سے اپنی زد میں لے رہے ہیں۔
ایک ہی دن میں 16 کیسز ملنا انتظامیہ کے لیے درد سر بن گیا ہے اور اتنی بڑی تعداد سے انتظامیہ کے اعلی افسران بھی حیران ہیں۔
محکمہ صحت نے ان متاثرہ افراد کی سفری تاریخ بھی پتہ لگا لیا ہے اور اس تعلق سے معلومات اکٹھا کی جارہی ہیں۔
مزید یہ کہ 244 افراد کی رپورٹ لکھنؤ اور علی گڑھ وائرل ریسرچ لیبارٹری سے آئی موصول ہے۔ جس میں سے 228 افراد کی رپورٹ نگیٹیو آئی ہے جبکہ 16 افراد کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہیں۔
اسی کے ساتھ ہی محکمہ صحت نے 13 مریضوں کا علاج کر کے انہیں ان کے گھر بھیج دیا ہے اور اب دیگر نو مریضوں کا علاج مکمل کرلیا گیا ہے جنھیں آج چھٹی دی جائے گی جس کے بعد ضلع میں صرف 58 مریض ہی زیر علاج ہیں۔