ETV Bharat / state

Burari Suicide Case بیٹے کے بعد اے ایس آئی باپ نے بھی خود کشی کر لی

17 جون کو شمالی دہلی کے براری علاقے میں ایک نواجوان نے خود کو پھانسی لگا لی۔ اس نوجوان کے اے ایس آئی کے والد نے بھی بیٹے کی موت کے غم میں خودکشی کرلی۔ اے ایس آئی کا بیٹا سچن نوکری چلی جانے کے بعد کافی ڈپریشن سے گزر رہا تھا۔ اسی لیے اس نے خودکشی کرلی۔ بیٹے کی خودکشی کے تین دن بعد باپ نے بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

Burari Suicide Case
Burari Suicide Case
author img

By

Published : Jun 22, 2023, 12:17 PM IST

نئی دہلی: براری علاقے کے اتراکھنڈ انکلیو میں ایک ہی خاندان کے دو افراد نے تین دن کے اندر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ جانکاری کے مطابق 58 سالہ شیام لال گذشتہ 20 سال سے اتراکھنڈ انکلیو میں رہتے تھے۔ وہ پی سی آر کے شمال مغربی زون میں اے ایس آئی کے طور پر تعینات تھے۔ خاندان میں بیوی، دو بیٹے، بہو اور ایک پوتا شامل ہے۔ دونوں بیٹے سچن اور سندیپ ایک پرائیویٹ کمپنی میں ملازمت کرتے ہیں۔

شیام لال کے بڑے بیٹے سچن کی کسی وجہ سے نوکری چلی گئی اور اس کے بعد سے وہ گھر میں رہنے لگا۔ وہ کچھ دنوں سے پریشان چل رہا تھا۔ اسی دوران سچن نے 17 جون کو خود کو پھندے سے لٹکا کر خودکشی کر لی۔ سچن نوکری چھوڑنے کے بعد سے ڈپریشن میں چل رہا تھا اور اسی وجہ سے اس نے خودکشی کرلی۔ وہ شادی شدہ تھا۔ اس کی ایک چھوٹی بچی بھی ہے۔ جوان بیٹے کی موت سے شیام لال پر غموں کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔ اپنے بیٹے کی موت کے بعد شیام لال مکمل طور پر ٹوٹ گئے۔

مزید پڑھیں: Khagaria Murder And Suicide بیوی اور تین بیٹیوں کا گلا کاٹنے کے بعد باپ نے خودکشی کرلی، دونوں بیٹوں نے بھاگ کر جان بچائی

Young Man Committed Suicide بے روزگار نوجوان نے میٹرو کے سامنے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

لواحقین نے بتایا کہ ان کی حالت دیکھتے ہوئے اسے تنہا نہیں چھوڑا جاتا تھا، لیکن موقع پا کر خاندان سے بچتے ہوئے شیام لال اسی کمرے میں پہنچ گئے جہاں ان کے بیٹے سچن نے خودکشی کی تھی۔ انہوں نے اپنے بیٹے کی موت کے تین دن بعد اسی اسی جگہ پر خود کو پھانسی لگا لی۔ پڑوس میں رہنے والے شخص نے جب شیام لال کو پھندے سے لٹکتے ہوئے دیکھا تو اس نے شور مچایا اور اس معاملے کی اطلاع پولیس کو دی گئی جس کے بعد پولیس موقعے پر پہنچی اور لاش کو باہر نکالا۔ براری کے ایس ایچ او اور دیگر پولیس اہلکار چوکی موقعے پر پہنچے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔ جانکاری کے مطابق، شیام لال اتر پردیش میں بڑود کے قریب منگرولی گاؤں کے رہنے والے تھے اور دہلی پولیس میں کانسٹیبل کے طور پر بھرتی ہوئے تھے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.