مسٹر جیٹلی نے فیس بک پر اپنے بلاگ میں اور بعد میں پریس کانفرنس میں کہا کہ کانگریس پارٹی کو چھوڑ کر ملک کی کوئی بھی ایسی سیاسی پارٹی نہیں ہے جو ملک کو سات دہائی سے زیادہ وقت تک ٹھگی ہو۔
انہوں نے کہا کہ این ڈی اے حکومت کی 55 وزارتوں نے مختلف منصوبوں کے تحت مجموعی طور پر 1.8 لاکھ کروڑ روپے کی رقم براہ راست فائدہ اٹھانے والوں کے اکاؤنٹ میں منتقل کئے ہیں۔ اس کے علاوہ خوراک سبسڈی کے طور پر 1.84 لاکھ کروڑ روپے دیے گئے ہیں۔ کھاد سبسڈی کے طور پر 75 ہزار کروڑ روپے فراہم کئے گئے ہیں۔ کسانوں کو وزیر اعظم کسان اسکیم کے تحت 75 ہزار کروڑ روپے، 50 کروڑ لوگوں کو آيشمان بھارت منصوبہ کے تحت علاج کے لئے 20 ہزار کروڑ روپے کی سبسڈی دی گئی ہے۔
جیٹلی نے کہا کہ مودی حکومت نے ان 5.34 لاکھ کروڑ روپے کے مختلف منصوبوں کے ذریعے بھی غریبوں کو ہزاروں کروڑ روپے دیے ہیں۔ غریبوں کو رہائش، رسوئی گیس، بجلی، حفظان صحت اور بہت سے دوسرے سرکاری سماجی منصوبوں کے تحت رقم دی گئی ہے۔ اگر کانگریس کے اعلان کو آسان طریقے سے سمجھنا ہے تو پانچ کروڑ خاندان کو 72 ہزار روپے کے حساب سے کل 3.6 کروڑ روپے دینے کا وعدہ کیا گیا ہے جو مودی حکومت کی طرف سے دی گئی رقم کا محض دو تہائی ہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نہرو کے دور میں ملک کی ترقی کی شرح 3.5 فیصد تھی جبکہ پوری دنیا تیزی سے آگے بڑھ رہی تھی اور لبرلائزیشن پر زور دیا جا رہا تھا جبکہ ہم نے اپنی معیشت کو کنٹرول میں رکھا تھا۔ اندراجی معیشت سے بہتر نعرے بازی کو سمجھتی تھیں۔ مہنگائی، بے روزگاری، کرپشن اور بے شمار پالیسی رکاوٹوں نے ہندوستان کو پیچھے دھکیل دیا۔ سنہ 1991 میں معاشی اصلاحات شروع کیے گئے جبکہ سنہ 1971 میں محترمہ اندرا گاندھی نے 'غریبی ہٹاؤ' کا نعرہ دیا تھا۔