ETV Bharat / state

Rahul Gandhi On Modi Govt: مودی حکومت کے خلاف بھی 'کرو یا مرو' تحریک کی ضرورت: راہل - گووالیہ ٹینک میدان

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ بابائے قوم مہاتما گاندھی کی انگریزوں کے خلاف 'کرویامرو' جیسی تحریک کی طرح مودی حکومت کے خلاف بھی تحریک چلانے کی ضرورت ہے۔ Another 'do or die' movement like one launched in 1942 needed against Modi govt

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 8, 2022, 6:40 PM IST

دہلی: ایک فیس بک پوسٹ میں راہل گاندھی نے کہا کہ تاریخ کا وہ صفحہ جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا - بھارت چھوڑو تحریک، 8 اگست 1942 کو بمبئی سے شروع ہونے والی اس تحریک نے انگریزوں کی نیندیں اڑا دی تھیں۔ اگست کی اس شام کو لوگ بمبئی کے گووالیہ ٹینک میدان میں جمع ہونا شروع ہو گئے، گاندھی نے 'کرویامرو' کا نعرہ دیا اور بھارت میں برطانوی راج کا تقریباً آخری باب شروع ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ آج بھارت کی آمرانہ حکومت کے خلاف اور ملک کی حفاظت کے لیے ایک اور 'کرو یا مرو' تحریک کی ضرورت ہے، اب وقت آگیا ہے جب ناانصافی کے خلاف بولناہی ہوگا۔ آمریت، مہنگائی اور بے روزگاری کو بھارت چھوڑنا ہی ہوگا۔

کانگریس رہنما نے کہا کہ گاندھی جی کی کال پر، اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر لاکھوں ہم وطن اس تحریک میں کود پڑے، اس تحریک میں تقریباً 940 لوگ شہید ہوئے اور ہزاروں کی تعداد میں گرفتاریاں ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ آج، بھارت چھوڑو تحریک کی سالگرہ پر میں ان آزادی پسندوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے ملک کی آزادی کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔

یہ بھی پڑھیں: Kapil Sibal Slams Supreme Court: سُپریم کورٹ میں حساس معاملات مخصوص ججز کو دیے جاتے ہیں، کپل سبل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.