ETV Bharat / state

'سنیما مذہب، ذات پات اور نسل پرستی سے بلند' - سپراسٹار امیتابھ بچن

سپراسٹار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ تیزی سے ٹوٹتی بکھرتی دنیا میں صرف سنیما ہی ایک ایسا ذریعہ ہے جو لوگوں کو آپس میں باندھے رکھ سکتا ہےکیونکہ سنیما زبان،ذات پات،مذہب اور نسل پرستی سے بلند ہوتا ہے۔

'سنیما مذہب ، ذات پات اور نسل پرستی سے بلند'
author img

By

Published : Nov 21, 2019, 6:39 PM IST

دادا صاحب پھالکے ایوارڈ کے لئے نامزد بچن نے اپنی فلموں کے پھر سے نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے یہ تبصرہ کیا۔کل سے یہاں شروع ہوئے 50وان دادا صاحب پھالکے ایوارڈ میں مسٹر بچن کی چھ فلمیں دکھائی جارہی ہیں۔اس نمائش کا آغاز ان کی فلم ’پا‘ سے ہوا۔

بچن نے دادا صاحب پھالکے ایوارڈ کےلئے حکومت کے تئیں اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس ’باوقار اعزاز ‘ کو حاصل کرکے بےحد خوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں ایسا لگ رہا ہے کہ وہ حقیقت میں اس اعزاز کے حق دار نہیں ہیں پھر بھی لوگوں کے پیار کو دیکھتے ہوئے وہ اسے قبول کرتے ہیں۔انہوں نے سنیما کو عالم گیر ذریعہ بتاتے ہوئے کہا،’’جب ہم ایک بند ہال میں اندھیرے میں بیٹھ کر سنیما دیکھتے ہیں تو بغل میں بیٹھے شخص کی ذات اور نسل بھول جاتے ہیں۔سنیما بھی زبانوں کے بندھن سے پرے ہوتاہے۔‘‘

انہوں نے کہا،’’سنیما ایک ایسا ذریعہ ہے جو تیزی سے بکھرتی دنیا کو بچانے کا کام کرتا ہے اور لوگوں کو جوڑ کر رکھتا ہے۔ہمیں امن پسند دنیا بنانے کےلئے ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر مل کر رہنا ہوگا۔‘‘

انہوں نے کہا کہ وہ ایسی فلمیں بنائیں گے جو لوگوں کو جوڑ کر رکھیں۔مسٹر بچن نے فلم فیسٹیول کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ 50واں فیسٹیول ہے ۔

ہر سال اس میں شامل ہونے والے مہمانوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔وہ اس کے خوبصورت انعقاد کےلئے حکومت کو مبارکباد دیتے ہیں۔فلموں کی دوبارہ نمائش میں ان کی فلم دیوار،شعلے ،پیکو،بدلا اور بلیک دکھائیں جائیں گی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.