آج کسانوں کی مختلف تنظیموں کی جانب سے ملک بھر میں بھارت بند کیا گیا۔ تاہم دوپہر میں امت شاہ نے کسان رہنماؤں کو بات چیت کے لیے بلایا۔
کسان تنظیموں کے 13 نمائندوں کے ساتھ امت شاہ بات چیت کرہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ مذاکرات پوسا انسٹی ٹیوٹ میں جاری ہیں۔
وزیرداخلہ کے ساتھ کسانوں کی میٹنگ رات 8 بجے شروع ہوئی جو رات دیر گئے تک جاری رہی۔
اطلاعات کے مطابق مذاکرات میں 13 کسان رہنما شامل ہوئے۔ میٹنگ میں اعلی افسران بھی موجود رہے۔
امت شاہ کی یہ ملاقات 9 دسمبر کو کسانوں اور حکومت کے درمیان متوقع چھٹویں دور کی بات چیت سے عین ایک روز قبل ہورہی ہے۔