ETV Bharat / state

Delhi Waqf Board امانت اللہ خان نے وقف ملازمین سے ملاقات کی، جلد تنخواہیں جاری کرنے کا بھروسہ دلایا

دہلی وقف بورڈ کے ملازمین اپنے مطالبات کو لے کر گزشتہ کئی دنوں سے بر سر احتجاج ہیں،اپنی تنخواہیں جاری نہ ہونے کی وجہ سے یہ ملازمین احتجاج کر رہے ہیں،حالانکہ دہلی وقف بورڈ کے چیئر مین امانت اللہ خان نے احتجاج کر رہے ملازمین سے ملاقات کی اور انہیں اس بات کا تیقین دلایا کے ان کی تنخواہیں جلد ریلیز کی جائینگی۔Amanatullah Khan met the Waqf employees sitting on dharna

امانت اللہ خان
امانت اللہ خان
author img

By

Published : Jan 3, 2023, 6:00 PM IST

Updated : Jan 10, 2023, 10:07 AM IST

امانت اللہ خان

دہلی وقف بورڈ کے ملازمین گزشتہ کئی روز سے وقف بورڈ کے دفتر کے باہر دھرنے پر بیٹھے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ان کی گذشتہ تین ماہ سے تنخواہ رکی ہوئی ہیں جسے جلد از جلد ریلیز کیا جائے، ایسے میں آج دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین خود ہڑتال کے مقام پر پہونچے، اور ملازمین کو تنخواہ کی ادائیگی کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان سے بات کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ آج وقف بورڈ کے ملازمین سے ملنے پہنچے تھے۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے دستخط کرنے کے لیے تیار ہوں، لیکن مسئلہ سی ای او کی جانب سے معلق ہے، وہ تنخواہیں جاری کرنے والی فائل پر سائن کرنے کے لئے راضی نہیں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وقف بورڈ کے اکاؤنٹ میں اتنا پیسہ موجود ہے کہ تمام ملازمین کو تنخواہیں جاری کی جاسکتی ہیں۔Amanatullah Khan met the Waqf employees sitting on dharna

وہیں وقف بورڈ میں ملازمت کرنے والی جیوتی کا کہنا ہےکہ وہ گذشتہ روز ہڑتال پر بیٹھے تھے انہیں ہر بار اپنی تنخواہوں کے لیے احتجاج کرنا پڑتا ہے، اب دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان ہمارے اس احتجاج میں آئے ہیں اور انہوں نے امید دلائی ہے کہ جلد ہی تنخواہیں جاری کر دی جائیں گی۔

دہلی وقف بورڈ کے دوسرے ملازم عاطف نے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنا احتجاج اسی وقت ختم کریں گے جب ہماری تنخواہیں ہمارے اکاونٹس میں بھیج دی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان نے بھروسہ تو دلایا ہے لیکن جب تک انکے اور سی ای او کے دونوں کے دستخط ہماری تنخواہوں سے متعلق فائل پر نہیں ہوں گے تب تک ہمیں تنخواہ نہیں مل پائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے دہلی وقف بورڈ کے ائمہ اور موذنین بھی احتجاج کر رہے ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ انہیں گزشتہ آٹھ ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی ہیں۔ وہیں ملازمین گزشتہ تین ماہ سے تنخواہ کی بنا پر اپنا احتجاج درج کرا رہے ہیں اس کے ساتھ ہی دہلی کے واحد مدرسہ عالیہ کے ملازمین بھی گزشتہ چوبیس ماہ سے بغیر تنخواہ کے ہی کام کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:Imams Protest at Waqf Office وقف مساجد کے ائمہ نے دہلی وقف بورڈ کے دفتر پر احتجاج کیا

Last Updated : Jan 10, 2023, 10:07 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.