ETV Bharat / state

All India Ideal Teachers Camp رکاوٹوں سے ہی راستے نکلتے ہیں، مرشد علی - دہلی میں ٹیچرز کے لیے آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرز کیمپ

دہلی میں آل انڈیا آئیڈیل ٹیچر ایسوسی ایشن کی جانب سے تنظیمی و تربیتی کیمپ برائے ذمہ داران کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس پروگرام میں مولانا انعام اللہ فلاحی نے ایثار و قربانی سے متعلق گفتگو میں کہا کہ اپنی ضروریات پر دوسرے کی ضروریات کو ترجیح دینا ضروری ہے۔ All India Ideal Teachers Camp in Delhi

ارادوں سے ہی کام ہوتے ہیں
ارادوں سے ہی کام ہوتے ہیں
author img

By

Published : Aug 21, 2023, 1:14 PM IST

نئی دہلی: آل انڈیا آئیڈیل ٹیچر ایسوسی ایشن دہلی کی جانب سے 20، اگست 2023 کو "تنظیمی و تربیتی کیمپ برائے ذمہ داران" منعقد کیا گیا جس کا آغاز مولانا انعام اللہ فلاحی کی تذکیر بالقران سے ہوا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے ایثار و قربانی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اپنی ضروریات پر دوسرے کی ضروریات کو ترجیح دینے پر زور دیا۔ محمد خالد سکریٹری دہلی نے افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے پروگرام کی غرض و غایت بیان کی۔ "آیٹا سے وابستگی کے تقاضے"عنوان پر ڈاکٹر فیضان شاہد جوائنٹ سکریٹری نے کہا کہ اساتذہ، طلبہ و والدین کی تربیت کرنا انتہائی ضروری ہے۔ اپنے پیشے کو دیانتداری سے ادا کرنا چاہیے جس کے لیے اچھی زبان، محبت، تدریس کا شوق استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔" ذمہ دار کی حیثیت میں آپ کے تجربات اور کام کو آگے بڑھانے کی تدابیر" مذاکرے کے عنوان پر گفتگو کرتے ہوئے مہربان علی فلاحی صدر جیت پور یونٹ نے کہا کہ ہمیں مختلف اداروں کے دورے کرتے ہوئے خواتین کے شعبے میں ذمہ دار بنانے اور برادران وطن کی غلط فہمیوں کا ازالہ کرنے کی کوشش کرنی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

محمد قمر شاہین باغ یونٹ کے صدر نے کہا کہ بچوں کو اردو زبان ایک مضمون کے طور پر دلاکر اسکولوں میں اردو معلمین کی تقرری کے لیے کوشش کرنا ہوگی۔ ڈاکٹر خالد مبشر صدر جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ائیٹا کے لیے سنجیدہ کوشش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ محمد ارشاد عالم نے کہا کہ والدین سے روابط بڑھاتے ہوئے اپنے کاموں کو انجام دینا چاہیے۔ صدارتی تبصرہ کرتے ہوئے ماسٹر عبدالقادر صدر ایٹا دہلی نے کہا کہ ہر انسان پر اتنی ہی ذمہ داری دی گئی ہے جتنی وہ اٹھا سکتا ہے، یعنی ذمہ دار کی حیثیت سے ہمیں آیٹا کے اغراض و مقاصد کو دھیان میں رکھتے ہوئے اس کے پالیسی و پروگرام کے تحت اپنے کاموں کو انجام دینا اولین ذمہ داری ہے، تاکہ سماج میں ایک بہتر ماحول بنایا جا سکے۔ ڈاکٹر حبیب الرحمان نے ڈسٹرکٹ کی سطح پر کام کی عملی تدابیر کے متعلق اپنے خیالات کے اظہار میں کہا کہ چیلنجز کو اپارچنیٹی کے طور پر لینا چاہیے۔

"کمیٹیوں کی ضرورت کیوں اور کیسے؟ اور ان کا طریقہ کار "
کمیٹیوں کی ضرورت کیوں اور کیسے؟ اور ان کے طریقہ کار کے تحت ایشو ایڈریسنگ کمیٹی کنوینر نور اسلام نے بتایا کہ کام کو بانٹنے اور قائدانہ صلاحیتوں کو پروان چڑھانے اور ایشوز کو منظر عام پر لانے کے لیے اس کمیٹی کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ایجوکیشنل سسٹم اسٹڈی کمیٹی کنوینر ڈاکٹر حبیب الرحمٰن نے بتایا کہ ریسرچ پیپرز کی تیاری اور مختلف پالیسیز آف ایجوکیشن پر غور و خوض کرنا ای ایس ایس سی کا عملی کام ہے۔ میڈیا کمیٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مبشر نے کہا کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا خبر رسانی کا طریقہ کار بہترین ذریعہ ہے اور وقت کے لحاظ سے ذرائع ابلاغ بدلتے رہتے ہیں۔ صدارتی خطاب میں نائب صدر مرشد علی نے کہا کہ رکاوٹوں میں سے ہی راستے نکلتے ہیں۔ اور ارادہ سے کام ہوتے ہیں۔ اس موقع پر زاہد احسن نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور دعا مولانا انعام اللہ فلاحی نے کی۔ نظامت کے فرائض جناب زاہد احسن نے انجام دیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.