ETV Bharat / state

نربھیا کیس: چاروں مجرموں کو پھانسی دے دی گئی

نربھیا اجتماعی جنسی زیادتی اور قتل کے چاروں مجرمین مکیش سنگھ، ونے شرما، پون گپتا اور اکشے ٹھاکر کو تہاڑ جیل میں آج صبح 5:30 بجے پھانسی دے دی گئی، چاروں کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم ڈی ڈی یو ہسپتال میں ہوگا۔

author img

By

Published : Mar 20, 2020, 5:34 AM IST

Updated : Mar 20, 2020, 7:56 AM IST

نربھیا کیس: چاروں مجرموں کو پھانسی دے دی گئی
نربھیا کیس: چاروں مجرموں کو پھانسی دے دی گئی

نربھیا کے چاروں مجرموں کو آج سات سال بعد تہاڑ جیل میں علی الصبح 5.30 بجے پھانسی دے دی گئی۔

پھانسی سے قبل تہاڑ جیل کے باہر سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔

پھانسی کے بعد نربھیا کے والدین کا کہنا ہے کہ آخر انصاف ہوا۔

دہلی پولیس کمشنر نے کہا کہ یہ بہت خوشی کی بات ہے کہ نربھیا کو آخر کار انصاف ملا۔

مجرموں کی لاشوں کا دین دیال ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کیا جائے گا، اس کے بعد لاش کو اہلخانہ کو سونپ دیا جائے گا۔

پھانسی دینے سے قبل تہاڑجیل میں صبح ساڑھے تین بجے چاروں مجرموں کوجگایا گیا ، حالانکہ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ کوئی بھی صحیح طرح سویا ہوانہیں تھا۔

چاروں مجرمین کو جگانےکے بعد نہانے کے لئے کہا گیا۔ چار بجے جلاد سندیپ گوئل جیل پہنچے۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کے کمرے سے پھانسی کی رسی کے بکسے لائے گئے۔

مجرمین کو ان کی آخری خواہش کے مطابق انہیں پوجا پاٹھ کرنے دیا گیااور اس کے لئے پنڈت کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔

اس کے بعد مجرمین کو ناشتہ کرنے کے لئے کہا گیا۔اس کے بعد ضلع مجسٹریٹ جیل پہنچے اور چاروں سے پھر ان کی آخری خواہش پوچھی گئی اورپھر ان کی طبی جانچ کی گئی اور پھر ان کو کالے کپڑے پہنائے گئے۔اس کے بعد ڈی جی جیل، جیل سپرنٹنڈنٹ ، تین ڈپٹی جیل سپرنٹنڈنٹ، دو ڈاکٹر، ضلع افسر اورپنڈت جی کی موجودگی میں چاروں کو پھانسی دے دی گئی۔

واضح رہے کہ 16 دسمبر 2012:وسنت وہار میں پیرا میڈیکل کی طالبہ کے ساتھ ایک نابالغ سمیت 6 لوگوں نے چلتی بس میں گینگ ریپ کیا، اس کے ساتھ ہی مارپیٹ کی گئی۔

چاروں مجرمین کے علاوہ ایک نابالغ بھی اس گینگ ریپ میں شامل تھا جب کہ چھٹا مجرم رام سنگھ نے تہاڑ جیل میں پھانسی لگاکر خود کشی کرلی تھی۔

Last Updated : Mar 20, 2020, 7:56 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.