نئی دہلی: اطلاعات و نشریات اور کھیل و نوجوانوں کے امور کے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے دہلی ایم سی ڈی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدواروں کے حق میں مہم چلاتے ہوئے کیجریوال حکومت پر سخت تنقید کیا۔ انوراگ ٹھاکر نے کہا، آج دہلی میں اروند کیجریوال کی قیادت میں عام آدمی پارٹی کی حکومت انتشار کی مترادف بن گئی ہے۔ کیجریوال حکومت کے تین دوست ہیں شراب، گھوٹالے اور بدعنوانی۔ اروند کیجریوال ایم سی ڈی کے حوالے سے مونگیری لال کا خواب دیکھ رہے ہیں۔ پچھلے سات برسوں میں اروند کیجریوال نے جھوٹ کی سیاست کا ایک ناقابل فراموش باب لکھا ہے۔ دہلی کے ذہین عوام ان کے جھوٹے دعووں اور کھوکھلے وعدوں کا شکار نہیں ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'عام آدمی پارٹی دعوے تو اتر پردیش، اتراکھنڈ میں بھی کرتی تھی، لیکن ان کی ضمانت ضبط ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں حکومت بنتے ہی وزیر صحت کو بدعنوانی کے الزامات پر مستعفی ہونا پڑا۔ دہلی کے وزیر صحت جیل میں ہیں، مزے اور مالش سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ اے اے پی اقتدار کے مزے لے ری ہے، اے اے پی کے لوگ بدعنوانی کرکے جیل کے مزے لوٹتے ہیں۔'
یہ بھی پڑھیں: Anurag Thakur Slams Kejriwal مولویوں کو پیسہ تو پجاریوں کو کیوں نہیں، انوراگ ٹھاکر
انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ 'عام آدمی پارٹی کے لیڈر اس قدر جھوٹ بولتے ہیں کہ عدالت میں آکر کہتے ہیں کہ کھانے کا مسئلہ ہے لیکن ان کے کھانے کی پلیٹ کو دیکھیں تو شاید فائیو اسٹار میں بھی ایسا نہیں ملتا جیسا انہیں مل رہا ہے۔ ان کو جیل میں پانی منرل، مساج مل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اے اے پی جھوٹ کی سیاست کرتی ہے، بلند بانگ دعوے کرتی ہے لیکن اپنے الفاظ سے پیچھے ہٹ جاتی ہے اور الزامات کے بعد معافی مانگتی ہے۔ انہوں نے وارڈ نمبر 217 دلشاد کالونی، 224 ویلکم کالونی، 201 للتا پارک، 197 پٹپڑ گنج میں جلسوں اور عوامی رابطوں کے ذریعے بی جے پی امیدواروں کے حق میں مہم چلائی۔
یو این آئی