اے آئی ٹی یو سی کے جنرل سکریٹری امرجیت کور نے جمعہ کے روز یہاں کہا کہ معاشرے کے محنت کش طبقے کو کووڈ-19 کی وبا کے دباؤ کا سامنا ہے۔ فی الحال اس طبقے کو مدد اور تعاون کی ضرورت ہے، لیکن حکومت ان کی مشکلات میں اضافہ کررہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت لوگوں کی محنت کی کمائی سے جمع ہونے پروویڈنٹ فنڈ کی سود کی شرحوں میں کمی کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
مزدور لیڈر کا کہنا تھا کہ ایک طرف ملازمت یافتہ افراد کو ملازمت سے چھٹی اور تنخواہوں میں کٹوتی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، تو دوسری طرف حکومت ان کی کمائی کے فنڈ پر سود کی شرح میں کمی کرکے ان کی دشواریوں میں اضافہ کررہی ہے۔ بہت سے ملازمین کو کئی ماہ سے تنخواہ نہیں دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو پروویڈنٹ فنڈ سے متعلق کوئی فیصلہ کرنے سے قبل سنٹرل ٹرسٹ بورڈ سے اجازت لینی چاہئے۔