واضح رہے کہ مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے رہنما کریم نے وقفہ صفر کے دوران یہ مطالبہ کیا، جبکہ کئی اراکین نے ان کے مطالبے کی حمایت کی۔
چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے حکومت سے کہا کہ یہ تجویز قابل غور ہے، کیونکہ لوگوں کو کورونا کے انفیکشن کی وجہ سے مجبوراً سفر منسوخ کرنا پڑ رہا ہے، انہوں نے کہا کہ متعلقہ وزارت کو اس معاملے پر غور کرنا چاہیے۔
مسٹر کریم نے کہا کہ کورونا وائرس کے سبب لوگ مجبوری میں ٹکٹ منسوخ کرا رہے ہیں، لیکن ریلوے اور ایئر لائن اس کے لیے ان سے جرمانہ وصول کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو ایئر لائن اور ریلوے سے کہنا چاہیے کہ مسافروں سے جرمانہ وصول نہ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ مسافر اپنی مرضی سے ٹکٹ منسوخ نہیں کرا رہے ہیں بلکہ کورونا وائرس کے سلسلے میں حکومت کی تجاویز اور ہدایات کے پیش نظر وہ ٹکٹ منسوخ کرا رہے ہیں۔
وہیں دوسری جانب ترنمول کانگریس کے محمد نجيب الحق نے معروف شاعر مرزا غالب کو بھارت رتن دیے جانے کا مطالبہ کیا۔ خاص طور پر وضاحت کے تحت اپنی بات رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرزا اسداللہ خاں غالب کو اب تک وہ مقام نہیں دیا گیا جس کے وہ حقدار تھے، لہذا اب حکومت کو ان کی تعاون کا احترام کرتے ہوئے انہیں بھارت رتن دینا چاہیے۔
بی جے پی کی سروج پانڈے نے پورے ملک میں سارے انتخابات ایک ساتھ کرنے کی وکالت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے وسائل کے ساتھ ساتھ پیسے کی بربادی پر بھی روک لگے گی۔