آئی ایم ڈی IMD نے آج صبح ایک بلیٹن میں کہا کہ دہلی-این سی آر میں ہوا کے معیار Air Quality In Delhi میں معمولی بہتری کے باوجود یہ آج بھی انتہائی خراب زمرے میں ہے۔ یہ 18 اور 19 دسمبر کو بھی خراب زمرے میں رہ سکتا ہے۔
سسٹم آف ایئر کوالٹی ویدر فورکاسٹنگ اینڈ ریسرچ (ایس اے ایف اے آر) System Of Air Quality Weather Forecasting And Research کے مطابق آج صبح 10 بجے پی ایم 2.5 اور پی ایم 10 بالترتیب خراب اور بے حدخراب زمرے میں درج کیا گیا۔
مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ Central Pollution Control Board کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دہلی کے ملحقہ علاقوں میں بھی اے کیو آئی خراب سے انتہائی خراب زمرے میں درج کیا گیا ہے۔ فرید آباد میں ایئر کوالٹی انڈیکس 302 Air Quality Index، غازی آباد میں 334، گروگرام میں 287 اور نوئیڈا سیکٹر 62 میں 331 ریکارڈ کیا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ صفر سے 50 کے درمیان اے کیو آئی کو اچھا، 51 سے 100 اطمینان بخش، 101 سے 200 متوسط، 201 سے 300 خراب، 301 سے 400 انتہائی خراب اور 401 سے 500 سنگین زمرہ سمجھا جاتا ہے۔
سپریم کورٹ نے جمعرات کو دہلی-این سی آر میں فضائی آلودگی Air Pollution in Delhi-NCR کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے عام لوگوں اور ایئر کوالٹی مینجمنٹ کمیشن Air Quality Management Commission کے ماہرین سے تجاویز طلب کی ہیں۔ دریں اثنا دہلی حکومت نے اگلے احکامات تک دارالحکومت میں غیر ضروری ٹرکوں کے داخلے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Delhi Air Pollution: دہلی میں آلودگی کی سطح انتہائی خراب
آئی ایم ڈی IMD نے کہا کہ قومی دارالحکومت میں کم سے کم درجہ حرارت 7.7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
یو این آئی