ETV Bharat / state

زراعت سے متعلق آرڈی ننس کے خلاف احتجاج

آل انڈیا کسان اسٹرگل کوآرڈی نیشن کمیٹی (اے آئی کے ایس سی سی) نے زراعت سے متعلق تین آرڈی ننس جاری کئے جانے کے خلاف 9اگست کو ملک گیر سطح پر تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔

AIKSCC announces nationwide farmers' movement on Aug 9
زراعت سے متعلق آرڈی ننس کے خلاف احتجاج
author img

By

Published : Aug 4, 2020, 3:14 AM IST

کمیٹی کے ایکزیکیوٹیو گروپ کے رکن اور ’جے کسان آندولن‘ کے بانی یوگیندر یادو نے پیر کو یہاں جاری بیان میں کہا کہ مرکزی حکومت کورونا کے دور میں تین کسان مخالف آرڈی ننس لائی ہے جن کا اصل نام ’جمع خوری چالو کرو قانون، منڈی ختم کرو قاانون اور کھیتی کمپنیوں کو سونپوقانون’ہونا چاہئے کیونکہ ان آرڈی ننس کا یہی اصل مقصد ہے۔

یادو نے کہاکہ تاجر زرعی پیداوار خرید کر جمع کرکے اپنی من مرضی سے قیمت طے کرکے فروخت کرتا ہے جس سے کسان اور صارفین دونوں کو نقصان ہوتا ہے۔اے پی ایم سی کی کمیوں کی وجہ سے کسانوں کا استحصال ہوتا ہے جسے دور کیا جاسکتا تھا لیکن کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے خرید کا حق نجی ہاتھوں میں دیا جارہا ہے۔ اس سے کسان اپنی پیداوار کی فروخت کا حق کھو دیگا۔ ٹھیکہ کھیتی قانون میں کہنے کو کسان کھیت کا مالک ہوگا لیکن کھیتی کرنے اور پیداوار کی فروخت کا حق کمپنی کو حاصل ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.