دہلی ایمس کے ڈائیریکٹر رندیپ گلیریا نے کہا کہ کووڈ 19 کے پیش نظر ہم ہر روز مختلف محکموں کی میٹنگیں لے رہے ہیں کہ اس وائرس سے متاثرہ افراد کا کس طرح سے علاج و معالجہ کیا جائے جبکہ اس کے لیے الگ سے ایک ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وائرس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیوں کہ یہ وائرس انہی لوگوں میں پایا جا رہا ہے جو بیرون ممالک سے آر ہے ہیں یا ان کے قریبی افراد میں ہی اس کے اثرات ہورہے ہیں۔
رندیپ گلیریا نے کہا کہ ایمس کی نو تعمیر شدہ عمارت کا ایک حصہ اس وائرس سے متاثرہ افراد کے لیے مختص کر دیا گیا ہے اور یہاں پر آئی سی یو وارڈ بھی بنایا گیا ہے۔