ETV Bharat / state

ایمس میں مریضوں کے تیماردار پریشان

author img

By

Published : Sep 23, 2019, 7:19 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 5:53 PM IST

آل انڈیا انسٹیوٹ آف میڈیکل سائنس(ایمس) میں علاج کے لیے آنے والے مریضوں کے تیماردار بارش اور دھوپ میں بیٹھنے کو مجبور ہیں۔

ایمس میں مریضوں کے تیماردار پریشان

ایمس میں علاج کے لیے آئے مریضوں کی قطار بہت لمبی ہوتی ہے۔ لیکن ایمرجینسی میں آنے والے مریضوں کے تیماداروں کو مزید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اس معاملے میں ایمس کے ڈاکٹر بھی مریضوں کا ساتھ دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔جس پر انہوں نے اسپتال کے انتظامیہ کو خط لکھ کر مریضوں کو سہولیات مہیا کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایمس میں ایمرجینسی کی باہر ٹین کی چھت نہیں ہونے کی وجہ سے مریضوں کو کھلے آسمان میں بیٹھنا پڑتا ہے۔ایسے میں کئی بار بارش ہونے سے مریضوں کو دوسری جگہ تلاش کرنی پڑتی ہے۔جو ان کے لیے پریشانی کا باعث ہے۔

ایمس میں مریضوں کے تیماردار پریشان

ایسے میں کئی بار مانگ بھی کی گئی ہےکہ ایمرجینسی کے باہر ٹین کی چھت لگوائی جائے، لیکن انتظامیہ کی جانب سے اس پر کبھی توجہ نہیں دی گئی ہے۔

دراصل، ایمرجینسی کے باہر مزید تعداد میں مریضوں کے تیماردار رہتے ہیں۔لیکن دھوپ اور بارش کے وقت انہیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔وہیں انتظامیہ نے ٹین کی چھت ڈالنے کی کوشش بھی کی لیکن فائر ڈپارٹمنٹ کی طرف سے این او سی نہیں ملنےکی وجہ سے اس منصوبے کو مکمل نہیں کیا جاسکا۔

ایمس کے اسیسٹینٹ پروفیسر وجئے گجر نے اس معاملے پر ٹوئیٹ کیا ہے کہ ایمس میں ٹین کی چھت نہیں ہونےکی وجہ سے مریضوں کو پریشانی ہورہی ہے۔ایسے میں ہم انتظامیہ کو سہولت فراہم کرنے کی مانگ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر چھت کی سہولت فراہم کردی جائے گی تو کھلے آسمان کے نیچے پریشان ہوتے مریضوں کو راحت ملے گی۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 1, 2019, 5:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.