ETV Bharat / state

Advocate Feroze Ahmad: ایڈوکیٹ فیروز احمد نے مشاورت کے منصب صدارت کی ذمہ داری سنبھالی - جلس عاملہ کے نو منتخب ممبر

فیروز احمد نے چارج سنبھالتے ہی مشاورت کے دیگر عہدیداران اور 8 مزید مجلس عاملہ کے ممبر کو بھی نامزد کیا۔ فیروز احمد نے جن 8 ارکان کو مرکزی مجلس عاملہ میں نامزد کیا ان میں احمد رضا، ابرار احمد، آئی آرایس ریٹائرڈو سابق چیئرمین نیشنل انکم ٹیکس ٹریبونل، انجینئر سکندر حیات، سید تحسین احمد، ڈاکٹرمولانا محمد یٰسین قاسمی،زبیر جبار گوپلانی، سید ثمر حامد اورشمس الضحیٰ شامل ہیں۔ Advocate Feroze Ahmad

ایڈووکیٹ فیروزاحمد نے مشاورت کے منصب صدارت کی ذمہ داری سنبھالی

author img

By

Published : Apr 4, 2023, 2:16 PM IST

ئی دہلی: آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نو منتخب صدر سپریم کورٹ کے معروف وکیل ایڈوکیٹ فیروز احمد نے ایک سادہ تقریب میں 2 اپریل سے دستوری طور پرمنصب صدارت کی ذمہ داری سنبھال لی۔ یاد رہے کہ موصوف کی چار سالہ میعاد یکم اپریل کو شروع ہوئی ہے اور ان کو اس میعاد کے لیے گزشتہ جنوری میں منتخب کیا گیا تھا۔ جس میں مشاورت کے 87 فیصد ارکان نے اپنے حق رائے دہن کا استعمال کیا تھا۔نو منتخب صدر فیروز احمد کو ال انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے سابق صدر نوید حامد نے چارج دیا۔

فیروز احمد نے چارج سنبھالتے ہی مشاورت کے دیگر عہدیداران اور 8 مزید مجلس عاملہ کے ممبر کو بھی نامزد کیا۔فیروز احمد نے جن8 ارکان کو مرکزی مجلس عاملہ میں نامز د کیا ان میں احمد رضا ، ابرار احمد، آئی آر ایس ریٹائرڈو سابق چیئر مین نیشنل انکم ٹیکس ٹریبونل، انجینئر سکندر حیات، سید تحسین احمد، ڈاکٹر مولانا محمد یٰسین قاسمی،زبیر جبار گوپلانی، سید ثمر حامد اور شمس الضحیٰ شامل ہیں۔
فیروز احمد نے نئی میعاد کے لیے جن نئے عہدیداروں کو نامزد کیا ان میں صدور میں مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امیر مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی ، مسلم لیگ کے رکن پارلیمنٹ ای ٹی محمد بشیر اور معروف ماہر تعلیم محترمہ عابدہ انعامدار پیر پاشا حسینی شامل ہیں۔

مشاورت کے نئے سکریٹری جنرل کے طور پر سید تحسین احمد کو نامزد کیا گیا اور انڈیا اسلامک کلچر ل سینٹر کے رکن بورڈ آف ٹرسٹی احمد رضا کو جنرل سکریٹری فائنانس بھی بنانے کا اعلان کیا گیا۔
اس موقع پر سابق صدر نوید حامد نے کلیدی خطبہ دیا جو جذبات و خرد کا حسین امتزاج تھا۔ انہوں نے کہا کہ مشاورت کے تحفظ اور بقا کے لئے کچھ سخت فیصلے لینے پڑے ورنہ میری کسی سے کوئی ذاتی پر خاص نہیں تھی اور یہ تمام فیصلے دستوری تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے لیے گئے۔انہوں نے مزید کہا کہ 1964 میں ہمارے اکابرین نے جس جذبہ و اخلاص اور سوجھ بوجھ کے ساتھ اس وفاقی تنظیم کی بنیاد ڈالی تھی اس کی روح کو برقرار رکھتے ہوئے اس پر آشوب دور میں بھی مشاورت کی معنویت اور مقصدیت کو پروان چڑھانے کی حتی الامکان کوشش کی گئی۔

نوید حامد نے نو منتخب صدر فیروز احمد سے توقع ظاہر کرتے ہوئے اس بات کی امید کی کہ وہ اوران کی ٹیم دوسرے اکابرین کی رہنمائی میں مشاورت ملک کے اس نازک دور میں انتہائی تدبر کے ساتھ ملت کی رہنمائی میں نمایاں کردار ادا کرے گی۔جمعیت اہلحدیث ہند کے امیر مولانا اصغر امام مہدی نے کلیدی خطبہ دیتے ہوئے مشاورت کے قیام کے اغراض و مقاصد کی تجدید کرتے ہوئے ملک و ملت کے لئے اتحاد و اتفاق پر زور دیا۔اور نو منتخب صدر فیروز احمد کو مبارکباد پیش کی۔

مزید پڑھیں:Surat Bomb Blast Case عدالت نے یاسین بھٹکل کے خلاف مقدمہ چلانے کا حکم دیا

مشاورت کی مجلس عاملہ کے سینئر رکن، پلانگ کمیشن کے سابق رکن و مرحوم سید شہاب الدین کے رفیق انوار الہدیٰ نے اپنے مختصر خطبہ میں سابق صدر نوید حامد کی کارکردگی کو نہ صرف اطمینان بخش قرار دیا بلکہ اس بات کی صراحت کی کہ ان کی بے لوث و اطمینان بخش خدمات کی وجہ سے ان جیسے بہت سے ارکان کی مشاورت میں دوبارہ دلچسپی شروع ہوئی اور امید ظاہر کی کہ نئے صدر نہایت سوجھ بوجھ کے ساتھ اس پر آشوب دور میں ملت کی رہنمائی کریں گے۔
رکن مجلس عاملہ و سابق بیوروکریٹ نثار احمد نے بھی سابق صدر نوید حامد کی ملت اور مشاورت کے تئیں خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی مشاورت کے تئیں سنجیدگی اور مسائل پر گرفت پر ان کو متاثر کرنے کے ساتھ مشاورت کی معنویت کی ضرورت پر ان کو ذاتی طور پر متاثر کیا اور نئے صدر کو نیک خواہشات پیش کیں۔انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر کے صدر سراج الدین قریشی نے نئے صدر کو گلدستہ دے کر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.