ETV Bharat / state

Sanjay Singh On BJP ایم ایل اے کو توڑ کر حکومت بنانے کا بی جے پی کا تجربہ ناکام

عام آدمی پارٹی نے کہا کہ 'بھارتیہ جنتا پارٹی نے مرکزی تفتیشی بیورو، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کا استعمال کرتے ہوئے مہاراشٹرا، کرناٹک، مدھیہ پردیش اور گوا میں ایم ایل اے کو توڑ کر حکومت بنائی لیکن دہلی میں بی جے پی کا یہ تجربہ مکمل طور پر ناکام ہو گیا ہے۔' AAP leader Sanjay Singh Slams BJP

author img

By

Published : Aug 23, 2022, 8:59 AM IST

ایم ایل اے کو توڑ کر حکومت بنانے کا بی جے پی کا تجربہ ناکام

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر سنجے سنگھ نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ 'دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر تعلیم منیش سسودیا کے انکشافات کے بعد پوری بھارتیہ جنتا پارٹی صدمے میں ہے۔ اس کے پاس کوئی جواب نہیں ہے۔ مہاراشٹر، کرناٹک، مدھیہ پردیش، اروناچل پردیش، اتراکھنڈ، بنگال اور گوا سمیت پورے ملک میں اپوزیشن کی حکومتوں کو گرانے، ایم ایل ایز کو خریدنے اور توڑنے کے عمل میں سی بی آئی اور ای ڈی ان کے سب سے بڑے ہتھیار تھے۔ وہ یہی تجربہ دہلی میں کرنا چاہتے تھے۔ وہ تجربہ مکمل طور پر ناکام ثابت ہوا۔ Sanjay Singh on Modi Govt

یہ بھی پڑھیں: Sanjay Singh On Modi Government مودی حکومت کیجریوال کی مقبولیت کو روکنا چاہتی ہے

انہوں نے کہا کہ یہ وہی بی جے پی ہے جس نے نارد اسٹنگ آپریشن کے ذریعے مکل رائے کی کرپشن کھولنے کی بات کی تھی۔ پورے ملک میں ہنگامہ ہوا اور کہنے لگے کہ مکل رائے کی بدعنوانی نارد اسٹنگ آپریشن سے کھل گئی۔ وہ تمام لوگ جو اس بدعنوانی میں ملوث تھے مکل رائے کے ساتھ بی جے پی میں شامل ہو گئے۔ اس کے بعد شاردا گھپلہ اور مکل رائے کی بدعنوانی ختم ہوگئی۔ بی جے پی نے انہیں اپنی پارٹی کا قومی نائب صدر بنایا۔ دوسرا ہیمنت بشوا شرما کا پانی گھپلہ سامنے آیا۔ اس پانی گھپلہ میں امریکہ میں بھی چارج شیٹ لگی۔ آسام کی اس وقت کی بھارتیہ جنتا پارٹی کے لوگ آج منہ دکھانے کے قابل نہیں ہیں۔

یو این ائی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.