ETV Bharat / state

سعودی حکومت سے معاہدہ ہونے تک عازمین حج کی قرعہ اندازی مؤخر - حج کمیٹی کے دفتر میں آج ایک میٹنگ کا انعقاد

حج کمیٹی کے دفتر میں آج ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں حج 2021 کے تعلق سے تفصیلی بات کی گئی۔ وہیں، کورونا کے مد نظر حکومت کی جانب سے جاری کردہ گائیڈ لائن کے مطابق عازمین حج کے لیے کیے گئے انتظامات اور ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں حج 2021 کے تعلق سے میٹنگ کا انعقاد

author img

By

Published : Feb 3, 2021, 8:11 PM IST

Updated : Feb 3, 2021, 8:38 PM IST

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر میں حج 2021 کے تعلق سے آج ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں حج 2021 کی تیاریوں اور انتظامی امور کے تعلق سے تفصیلی بات کی گئی۔

اطلاعات کے مطابق حج کے فارم جمع کرنے کا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے۔ اب صرف حکومت سعودیہ اور حکومت ہند کی جانب سے مزید ہدایات کا انتظار ہے۔ جیسے ہی مزید ہدایات موصول ہوں گی اگلا قدم اٹھایا جائے گا۔

میٹنگ میں قرعہ اندازی کے تعلق سے فیصلہ ہوا کہ جب تک سعودی حکومت کا حکومت ہند کے ساتھ معاہدہ نہیں ہوجاتا تب تک کوٹہ مقرر نہیں کیا جاسکتا اور حج کمیٹی کی جانب سے قرعہ اندازی کی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا جاسکتا۔

میٹنگ میں حج منزل میں کورونا کے مد نظر حکومت کی جانب سے جاری کردہ گائیڈ لائن کے مطابق عازمین حج کے لیے کیے گئے انتظامات اور ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

حج منزل میں صفائی اور تزئین کاری کے تعلق سے بھی مفصل بات کی گئی اور جدید سہولیات، ترقیات اور اصلاحات لاگو کرنے پر اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:

کسانوں کا انٹرنیٹ خدمات کی بحالی کا مطالبہ

کورونا گائیڈ لائن کے مطابق حکومت دہلی کی سرپرستی اور مدد سے حجاج کرام کو ہر ممکن سہولیات مہیا کرانے پر بھی متفقہ طور پرفیصلہ ہوا۔ اس بابت دہلی اربن شیلٹر امپرومینٹ بورڈ کے افسران کے ساتھ میٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

میٹنگ میں دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ممبران محمد ارشاد، ایڈوکیٹ، سید شاداب حسین رضوی اشرفی، ایگزیکٹو آفیسر جاوید عالم خان، ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسر محسن علی موجود تھے۔ میٹنگ کا آغاز حافظ محمد طیب کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔

Last Updated : Feb 3, 2021, 8:38 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.