ETV Bharat / state

Congress Slams AAP دہلی کے سرکاری اسکولوں میں نویں اور گیارہویں جماعت کے طلباء کو زبردستی فیل کیا گیا، کانگریس - ریاستی کانگریس کے سینئر ترجمان ڈاکٹر نریش کمار

ریاستی کانگریس کے سینئر ترجمان ڈاکٹر نریش کمار نے کہا کہ کلاس 9 اور 11 کے نتائج کا اعلان 31 مارچ کو ہونا تھا، جو ابھی تک نہیں ہوا ہے، اس بارے میں تعلیم کے معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ محکمہ کا کہنا ہے کہ یہ نتیجہ 50 فیصد سے نیچے رہا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 4, 2023, 10:07 PM IST

نئی دہلی: کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت دہلی کے سرکاری اسکولوں میں نویں اور گیارہویں جماعت کے طلباء کو زبردستی فیل کیا گیا ہے تاکہ دسویں اور بارہویں جماعت میں اچھے نتائج دکھا کر بڑے پیمانے پر وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال میڈیا میں تعریفیں لوٹ سکیں۔ ریاستی کانگریس کے سینئر ترجمان ڈاکٹر نریش کمار نے منگل کو یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ کلاس 9 اور 11 کے نتائج کا اعلان 31 مارچ کو ہونا تھا، جو ابھی تک نہیں ہوا ہے، اس بارے میں تعلیم کے معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ محکمہ کا کہنا ہے کہ یہ نتیجہ 50 فیصد سے نیچے رہا ہے۔ ڈاکٹر کمار نے کہا کہ دسویں اور 12 ویں جماعت میں 98 فیصد کے نتائج پر تعریف لوٹنے کے لئے کلاس 9 اور 11 کےبچوں کو فیل کیا گیا ہے کیونکہ یہ بچے اوسط زمرے کے ہیں اور اگلی کلاسز میں ان کا یہی نتیجہ رہتا ہے تو دہلی سرکار کو اپنی تعریف کرنے کا موقع نہیں مل سکتا ہے۔

ایک آر ٹی آئی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سال 2014 میں دہلی میں 12ویں جماعت کے امتحان میں شریک بچوں کی تعداد 166257 تھی جو 2020 میں کم ہو کر 114413 ہو گئی۔ اسی طرح 2014 میں دسویں جماعت کے امتحان میں شامل بچوں کی تعداد 180203 تھی جو 2020 میں کم ہو کر 153938 رہ گئی۔ دہلی کی آبادی مسلسل بڑھ رہی ہے لیکن دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ کی تعداد میں کمی ایک معمہ ہے۔ یہ ایک دھوکہ ہے تاکہ کیجریوال حکومت اپنے تعلیمی ماڈل کی تشہیر کرکے تعریف حاصل کرسکیں۔انہوں نے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ کو ایک خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ دہلی کے اسکولوں میں اس گھپلے کو بے نقاب کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: OBC Caste Census اقتدار میں آنے کے بعد او بی سی ذات کی مردم شماری ہوگی، کانگریس

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.