ETV Bharat / state

اے این 32 طیارہ حادثہ: فوجیوں کے باقیات برآمد

بھارتی فضائیہ کے ترجمان نے کہا کہ ریاست اروناچل پردیش میں 3 جون کو ہونے والے حادثے میں 6 لاشیں اور دیگر سات طیارہ کے ارکان کے باقیات برآمد کیے گئے ہیں۔

فوجیوں کے باقیات پرآمد
author img

By

Published : Jun 20, 2019, 2:06 PM IST

واضح رہے کہ آسام کے جورہاٹ سے پرواز بھرنے کے بعد لاپتہ ہونے فضائیہ کے اے این -32 طیارے کا ملبہ آٹھ دن بعد گزشتہ دنوں اروناچل پردیش کے مغربی سیناگ ضلع کے لپو گاؤں سے 16 کلومیٹر دور ملا تھا جس کے بعد بچاؤ مہم شروع کردی گئی تھی۔

گزشتہ 3 جون کو لاپتہ ہوئے اس طیارے کے ملبے کا منگل کے روز پتہ چلا تھا۔ اس کے بعد سے طیارے میں سوار فضائیہ کے 13جوانوں کی تلاش کی جا رہی تھی۔آج 6 لاشیں اور دیگر سات طیارہ کے عملہ کے ارکان کے باقیات کو برآمد گیا گیا ۔

ترجمان نے کہا کہ فضائیہ اپنے ان سبھی 13 جانبازوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں ان کے گھر والوں کے ساتھ ہے۔ فضائیہ ان کی ہر ممکن مدد کے لیے پرعزم ہے۔

لپوگاؤں سے 16 کلومیٹر دور ٹاٹو تحصیل کے شمال مشرق میں سمندر کے ساحل سے 12 ہزار فٹ کی اونچائی پر طیارے کا ملبا دیکھا گیا تھا۔

تین جون کو دوپہر بعد 12 بج کر 25 منٹ پر پرواز بھرنے والا اے این -32 طیارہ اروناچل پردیش کے مغربی سیانگ ضلع میں واقع میچو کا ایڈونس لینڈنگ گراؤنڈ جارہا تھا۔ راستے میں دوپہر ایک بجے کے قریب متعلقہ ایجنسیوں سے طیارے کا رابطہ ٹوٹ گیا تھا۔

فضائیہ نے اے این-32 طیارے حادثہ میں ہلاک ہونے والے جوانوں کے ناموں کو بھی ٹوئٹ کیا ہے۔ ٹوئٹ کے مطابق اے این-32 طیارے کے گر کر تباہ ہونے کی وجہ سے ونگ کمانڈر جی ایم چرلس، اسکواڈرن لیڈر ایچ ونود، فلائٹ لیفٹیننٹ آر تھاپا، فلائٹ لیفٹیننٹ اے تنور، فلائٹ لیفٹیننٹ ایس موہنتی، فلائٹ لیفٹیننٹ ایم کے گرگ کے علاوہ کے کے مشرا، انوپ کمار، شرلن، ایس کے سنگھ، پنکج، پتالی اور راجیش کمار ہلاک ہو گئے۔

Intro:Body:

neelu

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.