ETV Bharat / state

میزورم میں زلزلے کے جھٹکے

author img

By

Published : Jun 24, 2020, 2:26 PM IST

میزورم میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے اندر تیسری بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل 4.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کا رخ جنوبی میزورم میں میانمار سے ملحقہ ضلع لُنگلئی بتایا گیا ہے۔

میزورم میں 4.1 شدت کا زلزلہ، 48 گھنٹوں کے اندر تیسری بار زلزلہ

میزورم میں ایک اور بار زلزلے کی اطلاع ہے۔ اس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.1 ماپی گئی۔ گزشتہ 48 گھنٹوں میں اس پہاڑی ریاست میں یہ تیسرا زلزلہ تھا۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے عہدیداروں کے مطابق زلزلے کی وجہ سے کسی کے جان و مال کے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ زلزلہ منگل کی شب 7.17 بجے آیا۔

محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے عہدیداروں نے بتایا کہ اس زلزلے نے جنوبی میزورم میں میانمار سے ملحقہ ضلع لُنگلئی میں آیا۔ زلزلہ چند سیکنڈ میں ختم ہو گیا، اور یہ زمین کے 25 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔

اس سے قبل پیر کے روز مشرقی میزورم کے چمفئی علاقے میں اور میانمار سے ملحقہ دیگر شمالی مشرقی میں 5.5 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔ جس کے سبب عمارتوں اور اہم تنصیبات سمیت 31 ڈھانچے کو نقصان پہنچا تھا۔

اس سے قبل ریاست میں اتوار کی شام 4.16 بجے 5.1 شدت کا زلزلہ اور جمعرات کی شب 5.0 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔

وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور ڈی او این ای آر وزیر جتیندر سنگھ نے میزورم کے وزیر اعلی جورامتھانگا سے بات کی اور مرکز سے مدد کی پیش کش کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.