قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کا انفیکشن گذشتہ 24 گھنٹوں میں قہر بن کر ٹوٹا ہے اور 2877 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جس کے بعد کل متاثرین کے اعداد و شمار 50 ہزار کے قریب پہنچ گئے ہیں، اس دوران کووڈ-19 کے 65 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔
دہلی حکومت کی جانب سے جمعرات دیر رات کو جاری اعداد و شمار کے مطابق 2877 نئے معاملے سامنے آنے سے کل متاثرین کی تعداد 49979 ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ مرنے والوں کی تعداد 65 سے بڑھ کر 1969 تک پہنچ گئی، اس درمیان اچھی بات یہ رہی کہ دہلی میں آج ریکارڈ 3884 مریض کورونا انفیکشن سے جنگ جیتے اور اب تک 21341 لوگ کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔
یاد رہے کہ آج فعال معاملات کی تعداد 26669 رہی ہے، جبکہ کل 8726 نمونے آج کوروناوائرس کے انفیکشن کی جانچ کی گئی۔
واضح رہے کہ اب تک 321302 لوگوں کی کورونا جانچ کی جاچکی ہے، وہیں کنٹینمیٹ زون کی تعداد 243 ہے۔ دہلی کے ہسپتالز میں کل کورونا مریض 5448 ہیں۔
خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے متاثرین کی تعداد بدھ کی رات پونے چار لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے، لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ شفایابی کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
ملک میں آج متاثرین کی صحت مند ہونے کی شرح بڑھ کر 53.01 فیصد رہی جبکہ شرح اموات 3.32 فیصد رہی۔