ETV Bharat / state

International Passengers Found Corona Positive: دہلی سے دبئی جانے والے 25 مسافر کورونا متاثر پائے گئے - متحدہ عرب امارت کی کورونا گائیڈلائن

دہلی سے دبئی جانے والے طیارے میں 25 مسافر کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ تمام مسافروں کو انسٹی ٹیوشنل قرنطینہ سینٹر لوک نائک جے پرکاش ہسپتال لے جایا گیا ہے۔ International Passengers Corona Positive at Delhi Airport

دہلی سے دبئی جانے والے 25 مسافر کورونا متاثر پائے گئے

author img

By

Published : Jan 11, 2022, 11:12 AM IST

دہلی کے اندراگاندھی انٹرنیشنل ہوائے اڈے پر پیر کے روز دبئی جانے والے 25 مسافر کورونا متاثر پائے گئے ہیں۔ اس کے بعد ان تمام مسافروں کے سفر کرنے پر پابندی عائد کری گئی ہے۔ تمام مسافروں کو دہلی حکومت کی جانب سے تعینات ڈی ڈی ایم اے کی ٹیم کے حوالے کردیا گیا ہے۔ Dubai Passenger corona positive

کورونا مثبت پائے جانے والے مسافروں میں سے 13 مسافر اسپائس جیٹ اور باقی 12 مسافر دوسرے ائیرلائنز سے سفر کرنے کے لیے اندرا گاندھی ہوائی اڈے پہنچے تھے۔ ان کی ریپڈ آر ٹی پی سی آر کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

متحدہ عرب امارات کے کورونا رہنما خطوط کے مطابق دبئی جانے والے مسافروں کو پرواز سے پہلے ریپڈ آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کرانا لازمی ہے۔ UAE Govt Corona Guidelines for Passengers

پیر کو پرواز سے قبل ان مسافروں کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا۔ اس کے بعد ان کی رپورٹ مثبت آئی۔ انہیں فوری طور پر پرواز کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ اسپائس جیٹ ایئرلائن کے ترجمان نے کہا کہ دبئی جانے سے پہلے کورونا ٹیسٹ کرانا لازمی ہے۔ Dubai Passengers Deboarded after testing Positive

مسافروں کے کورونا مثبت پائے جانے کے بعد ہوائی اڈے پر تعینات دہلی حکومت کے نوڈل افسر کو معاملے کی اطلاع دی گئی۔ اس کے بعد متاثرہ مسافروں کو ان کے حوالے کر دیا گیا، جو انہیں قرنطینہ سینٹر لے گئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک عام عمل ہے۔ اومیکرون کے خطرے کے پیش نظر قوانین کے مطابق مسافروں کا کورونا ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.