دارالحکومت دہلی کے منڈاؤلی تھانہ علاقے میں ایک گیارہ ماہ کے بچے کی بالٹی میں ڈوبنے سے موت ہو گئی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ والدین کے ساتھ معسوم بچہ رفیق بھی سو رہا تھا، نہ جانے کب اس کی آنکھ کھلی اور وہ کھیلتے کھیلتے بالٹی تک جا پہنچا، اس کے ماں باپ کو بھی پتہ نہیں چلا اور جب اٹھ کر دیکھتے ہیں تو رفیق بالٹی میں میں مردہ پڑا تھا۔
اس کی اطلاع پولیس کو دی گئی پولیس نے اس بچے کی لاش قبضہ میں لے کر لال بہادر شاستری اسپتال پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔
دوسری جانب گھر والوں کا رو رو کر برا حال ہے۔ لوگوں کو اب بھی اس بات کا یقین نہیں ہے کہ رفیق نے ان کے درمیان نہیں ہے۔