دہلی میں کورونا کے نئے کیسز کے مقابلہ میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے ایکٹو کیسز میں کمی درج کی گئی۔ دہلی میں جمعرات کے روز ایکٹو کیسز کم ہوکر 77،717 تک پہنچ گئی ہے۔
دہلی کے محکمہ صحت کی جانب سے آج جاری بلیٹن کے مطابق اس دوران 10،489 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 13،72،475 تک پہنچ گئی، جبکہ مزید 15،189 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 12،74،140 ہوگئی ہے۔
اس دوران مزید308 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 20،618 تک پہنچ گئی۔
وہیں دارالحکومت میں شرح اموات 1.50 فیصد ہے۔ اموات کے معاملے میں دہلی ملک میں چوتھے نمبر پر ہے۔
دارالحکومت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 71،675 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ اس کے ساتھ اب تک جانچے گئے نمونوں کی تعداد 4.22 کروڑ کو عبور کر چکی ہے۔