ETV Bharat / state

رائے پور: مزدوروں کو ان کے گھر بھیجنے کی تیاری شروع - کورونا وائرس

ریاست جھارکھنڈ کے 6 اضلاع کے مزدوروں کو ان کے گھر بھیجنے کے لیے وہاں سے بسیں بلائی جا رہی ہیں۔ قریب 400 مزدوروں کو چھتیس گڑھ کے رائے پور کے رادھا سوامی ستسنگ ویاس آشرم میں رکھا گیا ہے۔

workers are being sent by buses from raipur chhattisgarh
مزدوروں کو ان کے گھر بھیجنے کی تیاری شروع
author img

By

Published : May 4, 2020, 12:37 AM IST

ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع رائے پور سے جھارکھنڈ جانے والے مزدوروں کے لیے رائے پور کے دھرم پورہ رادھا سوامی ستسنگ ویاس آشرم سے بسوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ یہ بسیں جھارکھنڈ کے 6 اضلاع سے رائے پور دھرم پورہ پہنچ رہی ہیں، جس کے بعد جھارکھنڈ کے مزدوروں کو روانہ کر دیا جائے گا۔

workers are being sent by buses from raipur chhattisgarh
مزدوروں کو ان کے گھر بھیجنے کی تیاری شروع

بتا دیں کہ اب تک مجموعی طور پر 400 مزدور رائے پور کے رادھا سوامی ستسنگ ویاس آشرم پر پہنچ چکے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ کل 1000 مزدوروں کی توقع ہے۔ گونڈا، گڑھوا، سرائیکلا، بوکارو، ہزاری باغ سے کل 15 بسیں آشرم پہنچیں گی، جس کے بعد مزدوروں کو یہاں سے بھیجا جائے گا۔

مزدوروں نے بتایا کہ انہیں میڈیا کے ذریعے یہ اطلاع ملی ہے کہ جھارکھنڈ کے مزدوروں کو واپس بھیجا جا رہا ہے، جس کے بعد کئی مزدور دھرم پورہ رادھا سوامی ستسنگ ویاس آشرم پہنچ گئے۔ اس دوران تمام 400 مزدوروں کو اسکین کرکے آشرم کے اندر رکھا گیا ہے، جن کو بس آنے کے بعد یہاں سے روانہ کیا جائے گا۔ وہیں کئی ایسے مزدور بھی ہیں جو دوسری ریاستوں میں جانے کے لیے دھرم پورہ پہنچ چکے ہیں اور ایسے لوگوں کا فون نمبر لے کر رکھ لیا گیا ہے اور جب ان کے ضلع کی بسیں آتی ہیں تو انھیں معلومات دینے کی یقین دہانی کرائی جائے گی۔

رائے پور کے ایس ڈی ایم سندیپ اگروال نے بتایا کہ اب تک 400 مزدوروں کو اسکین کرکے انہیں آشرم کے اندر رکھا گیا ہے۔ مجموعی طور پر 1000 مزدوروں کے آنے کا امکان ہے جنھیں رائے پور سے جھارکھنڈ بھیجا جائے گا۔ صرف جھارکھنڈ کے ان اضلاع سے بسیں طلب کی گئیں ہیں جہاں مزدوروں کو بھیجا جانا ہے۔ جیسے ہی بس رائے پور پہنچے گی، مزدوروں کو بس میں بیٹھا کر جھارکھنڈ بھیج دیا جائے گا۔ کلکٹریٹ میں محکمہ مزدور نے ایک کنٹرول روم بنایا ہے جہاں مزدوروں سے درخواستیں لی جا رہی ہیں۔ آشرم میں مزدوروں کے لیے کھانے پینے کے انتظامات کیے گئے ہیں، اسی طرح راستے میں کھانے کے لیے کھانے کے پیکٹ بھی مہیا کیے جا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.