ETV Bharat / state

Chhattisgarh IED Blast آئی ای ڈی دھماکے میں سی آر پی ایف کے دو جوان زخمی - بیجاپور میں آئی ای ڈی دھماکے

چھتیس گڑھ کے ضلع بیجاپور میں نکسلیوں نے ایک آئی ای ڈی دھماکے میں سی آر پی ایف 85 بٹالین کے دو سپاہیوں کو زخمی کردیا۔ زخمی سپاہیوں کو رائے پور ریفر کردیا گیا ہے جہاں وہ زیر علاج ہیں۔ IED blast y naxals

آئی ای ڈی دھماکے میں سی آر پی ایف کے دو جوان زخمی

author img

By

Published : Jun 5, 2023, 2:03 PM IST

بیجاپور: ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع بیجاپور میں نکسلیوں نے ایک بار پھر سی آر پی ایف کے اہکاروں پر حملہ کیا۔ نکسلیوں کے ذریعہ نصب کئے گئے پریشر آئی ای ڈی دھماکے میں سی آر پی ایف 85 بٹالین کے دو سپاہی زخمی ہوگئے۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد جوانوں کو رائے پور ریفر کر دیا گیا ہے۔ پسنر اور گنگلور کے درمیان ایک دھماکہ ہوا ہے۔ دونوں زخمی فوجیوں کو پہلے ضلع اسپتال لایا گیا۔ پھر ابتدائی طبی امداد کے بعد رائے پور بھیج دیا گیا۔ بیجاپور کے ایس پی انجنیا ورشنے نے اس کی جانکاری دی۔ یہ گنگلور تھانہ علاقہ کا معاملہ ہے۔

یہ واقعہ صبح 10.30 بجے کے قریب گنگلور پولیس اسٹیشن حدود کے تحت ٹیکامیٹا پہاڑی کے قریب اس وقت پیش آیا جب سی آر پی ایف کی 85 ویں بٹالین کی ایک ٹیم پسنر کیمپ سے تلاشی مہم پر نکلی تھی۔ بیجاپور پولیس کے مطابق جب ٹیم علاقے کو گھیرے میں لے رہی تھی تو پریشر آئی ای ڈی دھماکہ ہوا، جس سے سی آر پی ایف کے دو اہلکار زخمی ہو گئے۔

مزید پڑھیں: Three Naxalites killed گڑھ چرولی میں پولیس اور نکسلیوں کے مابین تصادم، تین نکسلی ہلاک

بیجاپور میں نکسلی مسلسل واردات کو انجام دے رہے ہیں۔ اس سے پہلے 24 مئی کو نکسلیوں نے اواپلی باسا گوڈا روڈ پر 50 کلو گرام دھماکہ خیز مواد کے ساتھ دو آئی ای ڈی نصب کئے تھے لیکن سیکورٹی فورسز نے انہیں برآمد کر کے ناکارہ بنا دیا۔ سکما میں 6 مئی کو جوانوں نے دو آئی ای ڈی برآمد کیے، جنہیں بی ڈی ایس ٹیم نے موقع پر ہی ناکارہ بنا دیا۔ 28 اپریل کو بیجاپور میں ہی نکسلیوں کی سازش ناکام ہو گئی تھی۔ سیکورٹی فورسز نے تین کلو گرام کا آئی ای ڈی برآمد کیا۔ 21 اپریل کو نکسلیوں نے نارائن پور میں 5 کلو کا پریشر ککر آئی ای ڈی بھی نصب کیا تھا جسے سیکورٹی فورسز نے تباہ کر دیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.