اوستھی نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسر اور اہلکار نامساعد حالات میں مسلسل ڈیوٹی پر ہیں۔ پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کو کسی قسم کے مسائل کا سامنا نہ کر نا پڑے، اس پر خصوصی توجہ دیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کے اہل خانہ کو لازمی خدمات اور اشیائے ضروری وغیرہ کی دستیابی یقینی بنانے کے لئے پولیس لائین کے ڈپٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ اور ریزرو انسپکٹر کی اہم ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ جن پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی کورونا وائرس پازیٹو مریضوں کو اسپتال لے جانے اور قرنطینہ پر لگائی گئی ہے، ان کی تمام سہولیات کا دھیان رکھا جائے۔