ETV Bharat / state

اجیت جوگی: گولڈ میڈلسٹ انجینئر، استاد اور افسر سے لے کر شاندار سیاسی سفر - اجیت جوگی کا انتقال

ریاست چھتیس گڑھ کے پہلے وزیراعلی اجیت جوگی 29 اپریل 1946 کو ضلع بلاسپور کے پینڈرا روڈ کے جوگی ڈونگری میں کاشی پرکاش جوگی کے گھر میں پیدا ہوئے تھے۔ اجیت جوگی 8 اکتوبر 1975 کو رینو جوگی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ ان کے بیٹے کا نام امیت جوگی ہے۔

اجیت جوگی: گولڈ میڈلسٹ انجینئر، استاد اور افسر سے لے کر ان کا بہترین سیاسی سفر

author img

By

Published : May 29, 2020, 7:43 PM IST

اجیت جوگی انتہائی تعلیم یافتہ رہنما رہے۔انہوں نے بی ے، ایل ایل بی، ایم آئی ای کی ڈگری حاصل کی۔سیاست میں قدم رکھنے سے پہلے اساتذہ اور انتظامی افسر کے طور پر خدمات انجام دے چکےہیں۔ اجیت جوگی چھتیس گڑھ کے پہلے وزیراعلی رہے۔۔ بولنے کے فن میں مہارت رکھنے والے اجیت نے نومبر 2000 سے دسمبر 2003 تک ریاست کی کمان سنبھالی۔ریاستی اسمبلی میں منتخب ہونے کے علاوہ ، جوگی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے ممبر تھے۔سنہ 2016 میں ، اجیت جوگی اور ان کے بیٹے امت جوگی کو چھتیس گڑھ کے انٹا گڑھ میں پارٹی مخالف سرگرمیوں اور ضمنی انتخابات کے سبب کانگریس سے نکال دیا گیا تھا۔

ایک نظر اجیت کے سفر پر

اجیت جوگی نے سنہ 1968 میں اپنی میکنیکل انجینئرنگ کی ڈگری گولڈ میڈل کے ساتھ بھوپال آزاد کالج آف ٹیکنالوجی سے مکمل کی۔گریجویشن کے دوران وہ مولانا آزاد کالج آف ٹیکنالوجی اسٹوڈنٹس یونین کے صدر منتخب ہوئے۔

سنہ 1974میں اجیت جوگی کو بھارتی پولیس سروس اور ہندوستانی انتظامی خدمات کے لئے منتخب کیا گیا تھا۔انہوں نے سنہ 1974 سے 1986 تک مدھیہ پردیش کے سدھی ،شہڈول, رائے پور اور اندور اضلاع میں ریکارڈ 12 سے زیادہ برسوں کے لیے سب سے طویل عرصے تک کلیکٹر رہے۔خاص بات یہ بھی ہے کہ انتظامی خدمات میں شامل ہونے سے پہلے جوگی نے بطور استاد کالج میں پڑھایا۔

اجیت جوگی کا سیاسی سفر

  • جیت جوگی نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز سنہ 1986 میں کیا جب انہوں نے پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود کے لئے آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کے رکن بنے۔ اس کے بعد انہیں کانگریس نے راجیہ سبھا کے لئے نامزد کیا تھا۔ انہوں نے سنہ 1998 تک مسلسل دو بار ایوان بالا میں خدمات انجام دیں۔
  • سنہ 1987 میں انہیں مدھیہ پردیش کی ریاستی کانگریس کمیٹی کا جنرل سکریٹری کے طور پر مقرر کیا گیا۔اس کے علاوہ وہ صدر بھی رہے۔
  • سنہ 1989 میں کانگریس نے انہیں ریاست منی پور کے انتخابی حلقوں سے لوک سبھا انتخابات کے لئے مرکزی مبصر کے طور پر مقرر کیا، انہوں نے مدھیہ پردیش کے مشرقی قبائلی علاقے میں 1500 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا اور بیداری پھیلانے کے لئے کانگریس پارٹی کی حمایت کی۔
  • سنہ 1995 میں سکم اسمبلی انتخابات کے دوران وہ کانگریس پارٹی کے مرکزی مبصر کے طور پر مقرر ہوئے تھے۔
  • سنہ 1966 میں اے آئی سی سی کور گروپ کے ممبر رہے۔بعد میں وہ رکن پارلیمنٹ میں کانگریس پارٹی کے ایگریٹو کمیٹی کے ممبر بنے تھے
  • سنہ 1977 میں انہیں مبصر کے طور پر مقرر کیا گیا ۔دہلی پردیش کانگریس کمیٹی الیکشن کے ممبر رہے۔اس کے علاوہ وہ سنہ 1977 سے سنہ 1999 تک چیف ترجمان، کانگریس پارلیمانی پارٹی اور اے آئی سی سی کے چیف ترجمان کے طور پر خدمات انجام دی۔
  • سنہ 1988 میں وہ چھتیس گڑھ میں رائے گڑھ حلقہ سے 12 ویں لوک سبھا کے لئے منتخب ہوئے تھے۔
  • سنہ 1999 مٰیں انہوں نے دنتے واڈا میں ماں دنتیشوری مندر سے دنتے واڑدا میں مہا مایا مندر اور امبیکا پور میں مہا مایا مندر سے چھتیس گرھ کے لیے علیحدہ ریاست کے لیے شعور بیداری پیدا کرنے کے لیے جاترا کی رہنمائی کی۔
  • انہوں نے 9 نومبر 2000 کو چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی کی حیثیت سے حلف لیا۔ انہوں نے 2003 میں پورے چھتیس گڑھ میں وکاس یاترا کی قیادت کی۔
  • سنہ 2004 وہ مہاس سمند ، چھتیس گڑھ کے لئے 14 ویں لوک سبھا میں ممبر پارلیمنٹ تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.