پولیس ذرائع کے مطابق نارائن پور ضلع کے کڈے میٹا کیمپ سے مسلح پولیس فورس اور ضلع ریزرو فورس کے جوان گشت پر نکلے تھے۔ پُسپاس گاؤں کے جنگل کے قریب پہنچتے ہی پہلے سے ہی گھات لگائے بیٹھے ماؤنوازوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔
دونوں طرف سے تقریبا ًنصف گھنٹے تک فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں جوان سنجے زخمی ہو گیا۔ اسے ہیلی کاپٹر سے رائے پور روانہ کیا گیا ہے۔ سرچنگ کے دوران ماؤنواز کیمپ میں کافی گولہ بارود برآمد کیا گیا۔