ETV Bharat / state

اٹل بہاری واجپئی کی بھتیجی کرونا شکلا کی کورونا سے موت - کانگریس رہنما کی کورونا سے موت

سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کی بھتیجی اور کانگریس رہنما کرونا شکلا کا کورونا سے انتقال ہوگیا۔ سوموار کو دیر رات انہوں نے ہسپتال میں آخری سانس لی، ان کا علاج رائے پور کے رام کرشن ہسپتال میں چل رہا تھا۔

karuna shukla death
واجپئی کی بھتیجی اور کانگریس رہنما کرونا شکلا کا انتقال
author img

By

Published : Apr 27, 2021, 8:10 AM IST

Updated : Apr 27, 2021, 8:16 AM IST

کورونا وائرس نے پورے ملک میں کہرام مچا رکھا ہے۔ لاکھوں کی تعداد میں لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کی بھتیجی اور کانگریس رہنما کرونا شکلا کا کورونا سے انتقال ہوگیا ہے۔ سوموار کو دیر رات انہوں نے ہسپتال میں آخری سانس لیں، ان کا علاج رائے پور کے رام کرشن ہسپتال میں چل رہا تھا۔

کرونا شکلا کی آخری رسومات بدولا بازار میں ادا کی جائے گی۔ وزیراعلی بھوپیش بگھیل اور وزیرصحت ٹی ایس سنگھ دیو نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

  • मेरी करुणा चाची यानी करुणा शुक्ला जी नहीं रहीं। निष्ठुर कोरोना ने उन्हें भी लील लिया।

    राजनीति से इतर उनसे बहुत आत्मीय पारिवारिक रिश्ते रहे और उनका सतत आशीर्वाद मुझे मिलता रहा।

    ईश्वर उन्हें अपने श्रीचरणों में स्थान दें और हम सबको उनका विछोह सहने की शक्ति। pic.twitter.com/gumLKp0Lfq

    — Bhupesh Baghel (@bhupeshbaghel) April 26, 2021 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

بھوپیش بگھیل نے ٹویٹ کیا کہ میری کرونا چاچی یعنی کرونا شکلا جی نہیں رہیں۔ کورونا نے انہیں اپنی زد میں لے لیا۔ میں نے سیاست کے علاوہ اس کے ساتھ بہت گہرے خاندانی تعلقات استوار کیے ہیں اور میں ان کی دعائیں حاصل کرتا رہا ہوں۔ بھگوان انہیں اپنے یہاں جگہ دے اور ہم سب کو ان کی کمی کو برداشت کرنے کی طاقت دے۔

کرونا شکلا موجودہ وقت میں سماج کلیان بورڈ کی صدر تھیں۔ اس سے پہلے وہ لوک سبھا ایم پی رہیں۔ بی جے پی کی قومی نائب صدر سمیت تمام بڑے عہدوں پر رہیں۔ لیکن بی جے پی میں نظر انداز کیے جانے کے بعد ناراض ہوکر کرونا نے سال 2014 کے لوک سبھا انتخاب سے قبل کانگریس کا دامن تھام لیا تھا۔ کانگریس نے انہیں بیلاسپور سے ٹکٹ دیا لیکن انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

  • वरिष्ठ कांग्रेस नेता एवं पूर्व सांसद करुणा शुक्ला जी के कोरोना के कारण निधन के समाचार से बहुत दुःखी हूँ।

    ईश्वर दिवंगत आत्मा को शांति दें और प्रियजनों एवं समर्थकों को इस दुख को सहने की शक्ति प्रदान करें।

    ॐ शांति।। pic.twitter.com/4Gm9h8s8fK

    — TS Singh Deo (@TS_SinghDeo) April 26, 2021 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

سنہ 2018 کے اسمبلی انتخاب میں سابق وزیراعلی ڈاکٹر رمن سنگھ کے خلاف کانگریس نے کرونا شکلا کو راج ننداد گاؤں سے امیدوار بنایا تھا۔

سیاسی سفر پر ایک نظر

اگست 1950 میں گوالیر میں کرونا شکلا کی پیدائش ہوئی۔ بھوپال یونیورسٹی سے پڑھائی پوری کرنے کے بعد کرونا نے سیاست میں قدم رکھا۔ انہیں مدھیہ پردیش اسمبلی میں رہتے ہوئے بہترین رکن اسمبلی کا خطاب بھی ملا۔ پہلی بار کرونا شکلا 1993 میں بی جے پی سے رکن اسمبلی منتخب ہوئیں۔

2004 کے لوک سبھا انتخاب میں کرونا شکلا نے بی جے پی کے لئے جانج گیر سیٹ جیتی تھی، لیکن 2009 کے انتخاب میں کرونا کانگریس کے امیدوار چرن داس مہنت سے ہار گئیں۔ اس انتخاب میں چھتیس گڑھ میں کرونا ہی بی جے پی کی واحد امیدوار تھیں، جنہیں ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

32 سال تک بی جے پی میں رہنے کے بعد انہوں نے اچانک کانگریس کا دامن تھام لیا تھا۔

Last Updated : Apr 27, 2021, 8:16 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.