ETV Bharat / state

کوریا: پہاڑی زمین سبزہ میں تبدیل - ماحولیات کے دلدادہ سنجے گائکواڈ

ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع کوریا سے متصل بنجر اور پہاڑی زمین کو سنجے گائیکواڈ نے سبزہ میں تبدیل کر ایک انوکھی مثال قائم کی ہے۔

پہاڑی زمین سبزہ میں تبدیل
پہاڑی زمین سبزہ میں تبدیل
author img

By

Published : Jun 5, 2020, 7:37 PM IST

پانچ جون کو پوری دنیا میں یوم عالمی ماحولیات منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر ای ٹی وی بھارت نے سنجے گائیکواڈ سے خصوصی بات چیت کی ہے۔

سنجے گائیکواڈ بنجر پہاڑی سرزمین اور نیشنل ہائی وے 43 کے ساتھ سدھ بابا پہاڑ پر سیکڑوں پودے لگائے ہیں۔

پہاڑی زمین سبزہ میں تبدیل

سنجے گائیکواڈ نے اس موقع پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ سے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ماحول کو کچھ دیا جائے، کیوں کہ انسانوں نے اب تک اس سے صرف فائدہ اُٹھایا ہے۔

سنجے کئی برسوں سے درخت لگانے کی مہم سے جڑے ہوئے ہیں۔ ان کے لگائے گئے کچھ پودے اب درخت بن چکے ہیں۔ اس علاقے میں یہ بنجر پہاڑی زمین آج سبزہ میں تبدیل ہوچکی ہے۔ نظر آنے والا پہاڑ آج سبز نظر آنے لگا ہے۔ اس کا سہرا سنجے اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے۔

ابتداً سنجے یہاں تنہا یہ کام کیا کرتے تھے اب ایک درجن لوگ ان کے ساتھ اس مہم شریک ہو کر ماحولیات کی دیکھ بھال کر رہے ہیں، اور نئے نئے درخت نئی جگہوں پر لگانے میں مصروف ہیں۔

اس کے لیے انھوں نے گرین ویلی کلب نامی ایک ٹیم کی تشکیل دی ہے۔ پودھے لگانے کے بعد اس ٹیم کے ممبرز بشمو سنجے اس کی دیکھ بھال بھی کرتے ہیں۔

سنجے نے اپنی کار پر ماحول کے بارے میں بہت سے نعرے لکھے ہیں۔ وہ جہاں بھی جاتے ہیں ، وہ اس کار کے ساتھ جاتے ہیں ، تاکہ لوگ کار میں لکھے ہوئے نعرے کو پڑھیں اور ماحول سے واقف ہوں۔

ساٹھ برس کے سنجے گائکواڈ کی کار بھی ان کی پہچان بن گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.