ETV Bharat / state

Nadda Attacks on INDIA Alliance کانگریس کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی ضرورت، نڈا - بی جے پی کی تبدیلی یاترا کو جھنڈی دکھائی

نڈا نے راہل گاندھی پر حملہ کرتے ہوئے کہا، "آپ کہتے ہیں کہ میں محبت کی دکان چلاتا ہوں، آپ کی محبت کی دکان میں نفرت کا سامان بکتا ہے۔

نڈا
نڈا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 15, 2023, 8:27 PM IST

پتھل گاؤں: بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جے پی نڈا نے کہا کہ دنیا میں معاشی کساد بازاری کے دوران بھی ہندوستان نے اپنی معیشت کی حالت کو مضبوط کرتے ہوئے 5ویں نمبر پر اپنا مقام بنایا ہے۔

نڈا آج چھتیس گڑھ کے جش پور پہنچے تھے۔ یہاں بالاجی مندر میں پوجا کرکے انہوں نے اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی کی تبدیلی یاترا کو جھنڈی دکھائی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیر اعظم مودی کی بہترین پالیسیوں کی وجہ سے سال 2024 کے بعد ہندوستان تیسرے نمبر پر پہنچ کر دنیا میں ایک مثال قائم کرے گا۔

نڈا نے کہا کہ اب ہندوستان پیچھے رہ جانے والا ملک نہیں ہے ۔ جی 20 کانفرنس کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج مسٹر مودی نے تمام شعبوں میں اپنی حیرت انگیز صلاحیت کو دنیا کے سامنے دکھایا ہے۔

اس دوران انہوں نے جش پور کے اسپورٹس گراؤنڈ میں ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ چھتیس گڑھ میں کانگریس حکومت کے جھوٹے وعدوں کے بارے میں عوام کو بتانے کے لئے یہ تبدیلی یاترا سرگوجا ڈویژن کی تمام 40 اسمبلیوں کا دورہ کرے گی، جس کے بعد یہ بلاسپور ضلع میں اختتام پذیر ہوگی۔

نڈا نے چھتیس گڑھ کی کانگریس حکومت کو دھوکہ دہی کی حکومت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ جش پور کی سرزمین پر آنجہانی دلیپ سنگھ جودیو ایسے لیڈر تھے جنہوں نے سب کو اتحاد کے دھاگے میں باندھ دیا تھا۔ اسی طرح اب اتحاد کو مضبوط کرکے کانگریس کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'انڈیا' اتحاد کے خوف سے ملک کا نام بدلنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ممتا بنرجی

راہل پر نڈا کا حملہ: نڈا نے راہل گاندھی پر حملہ کرتے ہوئے کہا، "آپ کہتے ہیں کہ میں محبت کی دکان چلاتا ہوں، آپ کی محبت کی دکان میں نفرت کا سامان بکتا ہے۔ کیا ہندوستان کے لوگ سناتن پر ہونے والے حملوں کو برداشت کریں گے؟ کانگریس خاموش رہے گی۔ ان میں بولنے کی ہمت نہیں ہے اور وہ سیکولر، آئین کے محافظ بن جاتے ہیں۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.