ETV Bharat / state

چھتیس گڑھ: پڑھانے کا انوکھا طریقہ، واہ 'چھتری والے بابو'

author img

By

Published : Sep 20, 2020, 7:11 PM IST

کوریا کے دیہی علاقے میں استاد رودر پرتاپ سنگھ رانا بچوں میں تعلیم کے لیے بیداری پیدا کرنے کے لیے 'چھتری والے بابو' بن گئے ہیں۔ موٹر سائیکل پر چھتری ڈال کر ، وہائٹ بورڈ ، کتابیں اور گھنٹی کے ساتھ ، بچوں کو پڑھانے کے لیے ایک کلاس لگاتے ہیں۔ چھتری والے ماسٹر جی کی گھنٹی کی آواز سنکر بچے بھاگتے ہوئے پڑھنے کے لیے آ جاتے ہیں۔ دیکھیں یہ خاص رپورٹ۔۔۔

Chhattisgarh: Unique way of teaching, wow 'umbrella man'
چھتیس گڑھ: پڑھانے کا انوکھا طریقہ، واہ 'چھتری والے بابو'

کئی مہینوں کے بعد اسکول کی گھنٹی کانوں میں پڑی تو بچے بھاگتے ہوئے گھر سے باہر نکلے۔ اساتذہ کورونا کے دور میں بھی دیہی بچوں کی تعلیم کو متاثر نہ ہونے کو یقینی بنانے کے لیے مختلف طریقے اپنا رہے ہیں۔ کوریا میں پہلے سنیما والے بابو نے بچوں پر اپنا جادو چلایا اور اب بچوں میں تعلیم کے لیے بیداری پیدا کرنے آ گئے ہیں 'چھتری والے بابو'۔ بائک پر چھتری لگا کر اور ساتھ میں وہائٹ بورٹ اور تھیلے میں چھوٹی سی لائبریری لیکر محلہ کلاس چلانے والے استاد رودر پرتاپ سنگھ رانا اپنی ذمہ داری بخوبی انجام دے رہے ہیں۔

ویڈیو

ضلع کوریا ہیڈکوارٹر سے تقریبا 70 کلومیٹر دور کوریا اور گوریلا۔پینڈرا۔مرواہی کے سرحد کے قریب ضلع کے آخری گاؤں ساکڑا کے پرائمری اسکول میں پڑھانے والے استاد رودر پرتاپ سنگھ رانا بچوں کو تعلیم دینے کے لیے گاؤں میں جاکر پڑھا رہے ہیں۔

Ustad Rudra Pratap Singh Rana
استاد رودر پرتاپ سنگھ رانا

وہ بچوں کو کورونا انفیکشن سے بچنے کے لیے جاری کردہ رہنما اصولوں پر عمل پیرا ہوتے ہوئے بچوں کو پڑھاتے ہیں۔ بچے محلہ کلاس میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے بہت بےچین رہتے ہیں۔ جیسے ہی ماسٹر جی کی گھنٹی بجتی ہے، وہ کہیں بھی رہیں اپنی جگہ بھاگتے ہوئے آکر بیٹھ جاتے ہیں۔ استاد رودر پرتاپ نے بتایا کہ اس علاقے کے 40 سے زیادہ بچے روزانہ تعلیم حاصل کرنے آتے ہیں۔

The teacher teaches the children in his own way
استاد بچوں کو اپنے انداز میں پڑھاتے ہوئے

تعلیم کے لیے کورونا دور میں کی جانے والی یہ تمام جدیدکاری قابل تحسین ہیں۔ اس کی وجہ سے ، دوسرے اساتذہ بھی متحرک ہو رہے ہیں، اسی طرح بچے بھی توانائی کے ساتھ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.