ETV Bharat / state

چھتیس گڑھ: ماؤنوازوں کی پٹائی سے 25 افراد زخمی - گاؤں والوں نے نکسلیوں کو مشتعل کردیا

دنتے واڑہ کے ایس پی ابھیشیک پالو نے کہا کہ گاؤں والوں نے دو دن قبل انتظامیہ سے ماؤنوازوں کے مظالم کی شکایت کی تھی۔ یہ خبر غالباً ماؤنوازوں تک جاپہنچی جس سے وہ مشتعل ہوکر گاؤں پہنچے اور 25 مقامی لوگوں کو باندھ کر پیٹا۔

ماؤ نوازوں کے پیٹنے کے بعد 25 افراد زخمی

author img

By

Published : Jul 20, 2020, 7:25 AM IST

چھتیس گڑھ کے ضلع دنتے واڑہ کے کٹیکلیان تحصیل میں ماؤ نوازوں نے ایک نوزائیدہ بچے کی ماں سمیت 25 مقامی افراد کی بڑی بے دردی سے پٹائی کی۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اس علاقہ کے لوگوں نے ضلع کلکٹر اور پولیس سپرنٹنڈنٹ ابھیشیک پالو سے ان کے دورے کے دوران بات کی۔ مقامی لوگوں نے انہیں اپنی پریشانیوں سے آگاہ کیا اور اس خطے میں ترقیاتی کاموں کو انجام دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے ماؤنوازوں کے مظالم کی روداد بھی سنائی۔

دنتے واڑہ کے ایس پی ابھیشیک پالو نے کہا کہ گاؤں والوں نے نکسلیوں کو مشتعل کردیا جب انہوں نے دو دن قبل انتظامیہ سے بات کی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے اتوار کے روز 25 لوگوں کو باندھ کر پیٹا۔

یہ بھی پڑھیں

متحدہ عرب امارات کا پہلا مریخ مشن 'ہوپ' لانچ

ماؤ نوازوں کے مظالم سے خوفزدہ ہوکر گاؤں والوں نے واقعے کے بعد انتظامیہ کے پاس جانے سے گریز کیا۔ کٹیکلیان اسٹیشن سے پولیس کی ایک ٹیم گاؤں پہنچی اور اس معاملے سے متعلق جانکاری حاصل کی۔

اس کے بعد ایس پی پالو نے 18 زخمیوں کو کٹیکلیان اسپتال لے جانے کے لیے چار ایمبولینسیز بھجوائیں جبکہ 7 شدید زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ایس پی ابھیشیک پالو نے کہا کہ ' 18 افراد کو علاج کے بعد کٹیکلیان اسپتال سے فارغ کردیا گیا جبکہ دیگر افراد ابھی بھی زیر علاج ہیں۔ ہم ماؤنوازوں کے خلاف کاروائی کر رہے ہیں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.