ETV Bharat / state

Valedictory Function in Budgam بڈگام میں 15 روزہ ہنر مندی کا تربیتی پروگرام - skill development training program held at Budgam

ضلع بڈگام میں پندرہ روزہ اسکل ڈویلپمنٹ ٹریننگ پروگرام کی اختتامی تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ skill development training program at Budgam

Valedictory Function in Budgam
Valedictory Function in Budgam
author img

By

Published : Oct 26, 2022, 8:26 AM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں کرشی وگیان کیندر (KVK) بڈگام، SKUAST- کشمیر نے محکمۂ زراعت کے تعاون سے "مکئی کی معیاری بیج کی پیداوار" پر 15 روزہ ہنر مندی کے تربیتی پروگرام کے اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا جو زرعی تربیتی پروگراموں کے لیے (بطور ایگریکلچر ٹریننگ پروگرامز) منعقد ہوا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر (ڈی ڈی سی) بڈگام ایس ایف حامد اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ Valedictory Function of 15 day skill development training program held at Budgam

یہ بھی پڑھیں:

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، ڈی ڈی سی نے فصلوں کی پیداوار اور پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لیے تربیت کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ اس طرح کسانوں کی ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کے لیے راہ ہموار ہوتی ہے۔ بلاک پکھرپورہ اور سرسیار کے مختلف علاقوں کے تقریباً 48 کسانوں کو مکئی کے معیاری بیج کی پیداوار کے تمام پہلوؤں پر تربیت دی گئی۔ تقریب کے دوران نوڈل آفیسر سرسیار، شوکت یوسف ملہ اور ایم وائی شکور (ایس ڈی اے او) چاڈورہ نے تربیت کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔
اس موقع پر سینیئر سائنسدان اور سربراہ KVK بڈگام، ڈاکٹر بلال اے لون نے تربیت کے حوالے سے کسانوں سے بات چیت کی۔ چیف ایگریکلچر آفیسر، بڈگام، سید تفضل حسین مدنی نے کسانوں میں محکمہ زراعت کے پاس دستیاب مختلف سرکاری اسکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.