ETV Bharat / state

Two Residential Houses Gutted بڈگام میں آتشزدگی، دو رہائشی مکان خاکستر - بڈگام شبانہ آتشزدگی

ضلع بڈگام کے ناربل علاقے میں شبانہ آتشزدگی کے دوران دو رہائشی مکان خاکستر ہو گئے تاہم آگ کی اس واردات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ Residential Houses Gutted in Budgam

بڈگام میں آتشزدگی، دو رہائشی مکان خاکستر

author img

By

Published : Mar 18, 2023, 8:02 PM IST

بڈگام (جموں و کشمیر): وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں شبانہ آتشزدگی کے دوران دو رہائشی مکان خاکستر ہو گئے۔ آتشزدگی کی یہ واردات ناربل علاقے میں اُس وقت پیش آئی جب علی محمد کالو ولد محمد سلطان کالو اور مشتاق احمد ہنڈرو ولد عبدالوہاب ہنڈرو ساکنان کلی محلہ، ناربل کے دو رہائشی مکانات سے اچانک آگ کے شعلے بلند ہوئے جس نے فوری طور دونوں عمارتوں کو اپنی زد میں لے لیا۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کو اطلاع دی جس کے بعد فائر ٹینڈرز نے موقع پر پہنچ کر آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔ آتشزدگی کے سبب گرچہ کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے تاہم دونوں رہائشی مکانات کی اوپری منزلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

پولیس نے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حادثے کی نسبت معاملہ درج کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ آگ بجلی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے نمودار ہوئی ہے تاہم انہوں نے کہا کہ مکمل تفتیش کے بعد ہی ساری صورتحال سامنے آئے گی۔ ادھر، متاثرین نے مقامی باشندوں، پولیس اور فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کاوشوں سے آگ پر وقت رہتے قابو پا لیا گیا۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ آگ کے سبب نہ صرف ان کے رہائشی مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے بلکہ ان کی ساری جمع پونچی بھی خاکستر ہو گئی ہے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ سمیت صاحب خیر افراد سے مالی معاونت اور بازآبادکاری کی اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں: بڈگام: آتشزدگی میں رہائشی مکان خاکستر، دو افراد زخمی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.