ETV Bharat / state

بڈگام میں دو ترکھان چھت سے گرکر لقمہ اجل - ترکھان چھت سے گرکر لقمہ اجل

Two Carpenters Died in Budgam ڈگام کے دھرمونہ سوئیہ بوگ علاقہ میں اتوار کی شام رہائشی مکان کی چھت کی مرمت کے دوران دو ترکھان پیر پھسلنے کے نتیجے میں گر کر ہلاک ہوگئے۔

Two Carpenters Died After falling from Roof Top in Budgam
بڈگام میں دو ترکھان چھت سے گرکر لقمہ اجل
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 17, 2023, 10:31 PM IST

بڈگام: جموں وکشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے دھرمونہ سوئیہ بوگ گاؤں میں اتوار کی شام دو ترکھان رہائشی مکان کی چھت سے گر کر برسر موقع ہی لقمہ اجل بن گئے۔ اطلاعات کے مطابق بڈگام کے دھرمونہ سوئیہ بوگ گاوں میں اتوار کی شام کو اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب رہائشی مکان کی چھت کی مرمت کے دوران دو ترکھان پیر پھسل جانے کے نتیجے میں نیچے گر آئے، جس کے نتیجے میں دونوں شدید طورپر زخمی ہوئے۔
معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ وہاں پر جانبر نہ ہو سکے۔متوفین کی شناخت جاوید احمد اور عبدالمجید کے بطور ہوئی ہے۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ جوں ہی جاوید احمد اور عبدالمجید کی لاشیں ان کے آبائی علاقے پہنچائی گئیں تو وہاں کہرام مچ گیا، خواتین سینہ کوبی کرنے لگیں۔دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔
مزید پڑھیں:

پلوامہ میں چھت سے گر کر دو غیر مقامی مزدور ہلاک

بتادیں کہ اس سے قبل بھی کشمیر میں رہائشی مکانوں کی چھت بنانے یا مرمت کرنے کے دوران کئی ترکان پیر پھسلنے کے سبب ہلاک ہوگئے ہے۔ ماہرین کے مطابق سیفٹی گارڈ نہ ہونے کے سبب ترکان کی جانیں ان حادثات میں رونما ہوتے ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.