جموں وکشمیر کے ضلع بڈگام کے پکھیر پورہ علاقے میں عسکری تنظیموں کے تین معاونین کو گرفتار کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ان تینوں کا تعلق عسکری تنظیم حزب الجاہدین سے بتایا جا رہا ہے، پولیس نے ان کی شناخت معراج الدین کمار ولد غلام احمد کمار، طاہر احمد کمار ولد عبدالحامد کمار ساکنہ پکھرپورہ اور ساحل حرہ ولد مظفر حرہ ساکنہ تلسرہ کے طورِ پر کی ہے۔
بڈگام پولیس اور اور سکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی کے دوران حزب المجاہدین کے ماڈیول کا انکشاف کیا گیا اور اس سے وابستہ عسکریت پسندوں کے تین معاونین کو گرفتار کیا گیا۔
ان کے پاس سے 20 راؤنڈ اے کے 47 دو ڈیٹونیٹرز اور 15 پوسٹر بھی برآمد کیے گئے ہیں، فی الحال پولیس ان تینوں سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔