ضلع صدر مقام بڈگام سے محض چند کلو میٹر دوری پر واقع نصر اللہ پورہ علاقے کی سڑک کا جو حال ہے اسے انتظامیہ کے دعوے کتنے سچے ہے سب ثابت ہو رہا ہے۔
سڑک کی حالت خستہ ہونے کی وجہ سے بارش کا پانی سڑک پر جمع ہو گیا اور گاڑیوں کے ساتھ ساتھ پیدل سفر کرنے والے بھی پریشان ہیں اور یہاں سے بڈگام جانے کا سفر صرف دس منٹ کا ہے لیکن سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے یہ سفر آدھے سے ایک گھنٹے کا ہو رہا ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں چلنے پھرنے میں کافی دقتوں کا سامنا ہے۔ یہ سڑک گزشتہ دس سالوں سے اسی حالت میں ہے، ہم نے کئی مرتبہ انتظامیہ سے اپیل کی لیکن کوئی توجہ نہیں دی گئی۔'
وہیں ایک او مقامی شخص کا کہنا ہے کہ 'ہم اب تھک چکے ہیں دفتروں کے چکر کاٹتے کاٹتے لیکن کوئی فائدہ نہیں ہو پا رہا ہے، ہماری طرف کوئی توجہ ہی نہیں دیتا۔'
یہ بھی پڑھیں: بڈگام: یوم آزادی کی تیاریوں کے لئے جائزہ میٹنگ
لوگوں نے ایل جی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ان کی طرف توجہ دی جائے اور سڑک کی جو خستہ حالی ہے اس کو درست کیا جائے تاکہ ان کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔